۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
تصاویر / دیدار وزیر نفت با آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: اگر کوئی شخص راہ راست سے ہٹ جاتا تھا تو پیغمبر اسلام (ص) بہت ہی افسوس کرتے تھے اور حضرتؐ کو دلی تکلیف ہوتی تھی کیونکہ آپ لوگوں کی ہدایت کے نہایت خواہاں تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے شب جمعہ ایران کے شہر دیلم میں مجلس عزائے فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس طرح کی مجالس کے انعقاد سے اہل بیت علیہم السلام کی یاد تازہ ہوتی ہے اور ہمارے قلقب منور ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: شہر دیلم کے لوگوں نے انقلاب اسلامی کی فتح سے پہلے بھی انقلاب اسلامی کا ساتھ دیا اور انقلاب کی راہ پر گامزن ہونے کو اپنا دینی فریضہ سمجھا، امام خمینی (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی راہ سے ان کا وابستگی آج تک برقرار ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا : امت اسلامیہ کے لیے بہت ہی دردناک دن گزر رہےہیں، رہبر انقلاب اسلامی کے مطابق مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا پہلا سب سے مسئلہ ہونا چاہیے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ’’میں صہیونی ہوں اور اس پر مجھے فخر ہے‘‘ یہ بڑا افسوسناک مقام ہے کہ مظلوم عوام اور معصوم بچوں کو مارنا کیا کوئی فخر کی بات ہے؟ شرم آنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا:ہمیں یقین ہے کہ امام زمانہ (عج) ایک دن تشریف لائیں گے اور ان تمام ظالموں سے جنہوں نے عاشورہ کو برپا کیا اور ان ظالموں سے جنہوں نے دنیا کے کونے کونے میں ایسے تلخ مناظر پیدا کیے، ان سے سخت انتقام لیں گے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے پیغمبر اکرم (ص) کے انسانیت دوست کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے ہمیشہ مصیبتوں اور مشکلات میں لوگوں کا ساتھ دیا ، لوگوں کی کوئی پریشانی ہوتی تو حضرتؐ ان کے درد میں شریک ہوتے اور لوگوں کا ساتھ دیتے اور آپ کا دل لوگوں کے لیے دھڑکتا تھا۔

مجلس خبرگان رہبری میں صوبہ بوشہر کے نمائندے نے مزید کہا: اگر کوئی شخص راہ راست سے ہٹ جاتا تھا تو پیغمبر اسلام (ص) بہت ہی افسوس کرتے تھے اور حضرتؐ کو دلی تکلیف ہوتی تھی کیونکہ آپ لوگوں کی ہدایت کے نہایت خواہاں تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .