حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ کے معروف استاد اخلاق آیت الله غلامرضا صلواتی کی مجلس ترحیم دفتر رہبر معظم، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کی جانب سے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں واقع مسجد اعظم میں منعقد ہوئی جس میں آیت اللہ حسینی بوشہری، آیت اللہ اعرافی، آیت اللہ خاتمی، آیت اللہ اراکی، آیت اللہ شب زندہ دار، آیت اللہ رجبی، مراجع کرام کے دفاتر کے نمائندے، علما، قم المقدسہ میں رہبر معظم کے دفتر کے نمائندے، فوجی اور صوبائی حکام، اساتذہ، طلباء اور مذہبی افراد اور قم کے گورنروں نے شرکت کی۔
اطلاع کے مطابق، یہ مجلس ترحیم شب شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام منعقد ہوئی،اس مجلس میں امام مظلوم کی مظلومیت اور مصائب بیان ہوئے، اورحجت الاسلام والمسلمین رزاقی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امامت اور ولایت کے مرتبے کو بیان کیا اور مرحوم آیت اللہ صلواتی کے علمی اور اخلاقی پہلؤں کی جانب اشارہ کیا۔