۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ/ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں عالم ربانی مرحوم آیت اللہ آقائے الحاج شیخ غلام رضا صلواتی کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام میں عالم ربانی مرحوم آیت اللہ آقائے الحاج شیخ غلام رضا صلواتی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب کے تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عالم ربانی مرحوم آیت اللہ آقائے الحاج شیخ غلام رضا صلواتی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی رحلت پر علمائے کرام، حوزه علمیه قم اور ان کے شاگردوں اور عقیدت مندوں خاص طور پر مرحوم و مغفور کے خاندان اور لواحقین کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں۔

اس متقی اور پرہیز گار عالم نے طویل عرصہ تدریس کی مسند نیز اخلاص و صفا کے مقام پر بیٹھ کر حوزه علمیه کی خدمت کی اور تقویٰ اور طہارت کے ساتھ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

خدا کی رحمت اور رضوان ان کے شامل حال ہو۔

سید علی خامنہ ای

23 ستمبر 2023ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .