۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت اللہ حسینی بوشہری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ فاضل گلپائگانی کی وفات پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ فاضل گلپائگانی کی وفات پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

مجلس خبرگان رہبری میں تہران کے نمائندے،جلیل القدر عالم دین آیت اللہ محمد حسن فاضل گلپائگانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

مرحوم نے کئی دہائیوں تک حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی میں تبلیغ و تدریس میں مشغول رہے اور اپنی گرانقدر تصنیفات کے ذیعہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج کرتے رہے۔

میں اس پرعزم اور خدمت گزار عالم دین کی وفات پر ان کے عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .