پیر 12 اکتوبر 2026 - 12:46
آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری کا آیت اللہ سید علی رضا حیدری کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حوزہ/ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے یزد کے عالم دین آیت اللہ سید علی رضا حیدری کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی دین کی حفاظت، مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ اور عوام کی خدمت میں گزاری۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے آیت اللہ سید علی رضا حیدری کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے، جس کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

عالم جلیل القدر آیت اللہ سید علی رضا حیدری رضوان اللہ علیہ کے انتقال سے گہرے رنج و غم کا احساس ہوا۔ اس خدمت گزار عالم دین نے اپنی بابرکت زندگی دین کی حفاظت، مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ اور عوام کی خدمت میں صرف کی۔ آپ نے برسوں تدریس اور خطابت کے ذریعے ایک بااخلاق معلم اور فاضل استاد کی حیثیت سے علوم اسلامی کے بے شمار طلبہ اور دینی معارف سے دلچسپی رکھنے والوں کی تربیت کی۔

میں اس عظیم عالم دین کی وفات پر ان کے معزز خاندان، پسماندگان اور متعلقین، نیز صوبہ یزد کے معزز عوام، بالخصوص میبد کے مؤمن عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ بارگاہ الٰہی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر و اجر عطا کرے۔

سید ہاشم حسینی بوشہری

سربراہ سپریم کونسل، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha