اتوار 20 جولائی 2025 - 12:51
آیت اللہ نعیم‌ آبادی کی رحلت پر صدرِ جامعہ مدرسین کا اظہارِ تعزیت

حوزہ/ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری، صدرِ سپریم کونسل جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے آیت اللہ غلامعلی نعیم‌ آبادی (رح) کی رحلت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری، صدرِ سپریم کونسل جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے آیت اللہ غلامعلی نعیم‌ آبادی (رح) کی رحلت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

متن پیام تعزیت حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إنا للہ و إنا إلیه راجعون

جلیل القدر عالم دین، حضرت آیت اللہ حاج شیخ غلام علی نعیم‌ آبادی (رح) کی رحلت کی خبر انتہائی افسوسناک اور رنج انگیز ہے۔ مرحوم مجلس خبرگانِ رہبری میں تہران کے عوام کی نمائندگی فرما رہے تھے۔

یہ مجاہد عالم، دورِ ستم شاہی میں اسلامی تحریک کے فعال ارکان میں شمار ہوتے تھے اور انقلاب اسلامی کے بعد مختلف میدانوں میں، بالخصوص امامت جمعہ، بندر عباس میں نمائندۂ ولی فقیہ اور مجلس خبرگان میں رکنیت جیسے مناصب پر فائز رہ کر اسلامی نظام کے اہداف کی راہ میں مخلصانہ خدمات انجام دیتے رہے۔

علوم اسلامی و معارف دینی کے میدان میں ان کی علمی کاوشیں، تدریسی خدمات، تألیفات اور حوزہ و جامعہ میں ان کی سماجی، سیاسی و ثقافتی سرگرمیاں، ان کی گراں قدر علمی و عملی شخصیت کی گواہ ہیں۔

میں اس متعہد و انقلابی عالم دین کی رحلت پر ان کے تمام پسماندگان، عقیدت مندوں اور متعلقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ رب العزت سے اس بزرگوار کے لیے علو درجات اور اہل خانہ و وابستگان کے لیے صبر جمیل و اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

سید ہاشم حسینی بوشہری

صدرِ سپریم کونسل جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha