۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تشییع آیت الله ری شهری

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ محمد محمدی رے شہری کی تشییع جنازہ شہرری میں منعقد ہوئی اور حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے حرم مبارک میں دفن کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت عبدالعظیم (ع) کے متولی، حضرت آیت اللہ محمد محمدی ری شہری (رح) کی تشییع جنازہ بروز جمعرات ریاستی و عسکری حکام، علماء کرام، فوجی اور پولیس کمانڈرز اور عوام کی موجودگی میں شہر ری کے مرکز سے روضہ حضرت عبد العظیم حسنی(ع) تک منعقد ہوئی۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے صدر اور حوزہ علمیہ ایران کی سپریم کونسل کے سکریٹری حضرت آیت اللہ العظمی سید ہاشم حسینی بوشہری نے حرم مطہر حضرت عبد العظیم حسنی (ع) میں مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس کے بعد اس مجاہد عالم کے جسد خاکی کو حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے حرم میں سپرد خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ آیت اللہ محمد محمدی ریشہری، مجلس خبرگان رہبری میں تہران کے نمائندے، حرم حضرت عبد العظیم حسنی (ع) کے متولی اور دارالحدیث انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے دوشنبہ کو رات کے آخری لمحات میں تہران میں ۷۶ سال کی عمر میں دار فانی کو الوداع کہا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای، مراجع تقلید، علمائے کرام، فوج کے سربراہان اور ریاستی و فوجی حکام نے مختلف پیغامات میں اس مجاہد عالم کی رحلت پر تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .