۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید مشاہد عالم رضوی

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ ری شہری بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی خمینی رح کے معتمد خاص رہے وزیر اطلاعات یعنی انفارمیشن مینسٹر رہے حج امور میں نمایندہ ولی فقیہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای دامت برکاتہ رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مولانا سید مشاہد عالم رضوی نے آیت اللہ ری شہری کے انتقال اپنا تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آقائےمحمد ری شہری طاب ثراہ ایک کامیاب عالم۔ زمانہ کے معاملات سے باخبر ۔پیکر اخلاص وعمل۔سیاست پر نظر رکھنے والے۔معلم اخلاق۔ مآخذ اسلامی کے اہم ترین ماخذ سے آگاہ یعنی آحادیث سے مکمل آشنائی رکھنے والے ان بزرگ علماء شیعہ میں سے تھے جنہوں نے میدان سیاست میں ذمہ داریاں نبھانے کے باوجود آخر تک اپنا علمائی کردار کبھی ترک نہ کیا ۔

بانی دارالحدیث

دار الحدیث قائم کیا میزان الحکمت جیسی حدیث پر مشتمل چودہ جلدیں جہاں تدوین کیں وہیں ایسی ہی آپ کی دیگر وقیع کتابیں آج جہان اسلام وتشیع کا مخزن ہیں امیر المومنین علی علیہ السلام نے اپنے کلمات میں عالم ربانی کی تعبیر کی ہے یقینا حاج آقای محمد ری شہری رح اس کےایک مصداق تھے۔

اہم دنیوی مناصب اور سادگی

آپ بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی خمینی رح کے معتمد خاص رہے وزیر اطلاعات یعنی انفارمیشن مینسٹر رہے حج امور میں نمایندہ ولی فقیہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای دامت برکاتہ رہے اور دنیا کی نگاہ میں عظمت وشکوہ رکھنے والی نہ جانے کتنے اور مقام ومنصب پر فائز رہے لیکن آپ کی سادگی ، عالمانہ وجاہت اور وقارمیں رتی برابر فرق نہ آیا ۔

بیشک جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر اس قول پر ثابت قدم رہے نہ انہیں خوف ہوگا نہیں دنیا وآخرت میں ان کے لئے رنج و غم ہے ۔سورہ احقاف آیت نمبر ۱۳

سرانجام اہم ہے اور مومن کی نظر انتہا پر ہوتی ہے جو کسی غیر مومن کے لئے ناممکن ہے، آج وہ نہیں رہے مگر ان کی کامیاب زندگی متعلمین دین ودیانت کے لئے ایک عملی مثالیہ ہے جوراستہ کی سختی کو کم کررہی ہے ۔

سچ ہے یہ مقولہ کہ ملا شدن چہ مشکل آدم شدن محال است ، یہ وہ کاروباری ملائیت نہیں بلکہ حقیقی عالم منظور نظر ہے جو کمیاب ہوتے ہیں انسان ہونا تو بڑی بات ہے، آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا ، کہ بزرگوں نے کہہ دیاانسان ہونا تو غیر ممکن ہے ، شاید ایسے ہی حضرات ہوں گے جو کم ظہور پذیر ہوتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .