۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله محمدی ری شهری

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے آیت اللہ ری شہری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے آیت اللہ ری شہری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إذا ماتَ العالِمُ ثلم في الإسلامِ ثُلْمةٌ لا يَسُدُّها شيْءٌ۔ (الحدیث)

انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ عالم ربانی ، قابل قدر مصنف و محقق، موسسہ دار الحدیث قم کے بانی اور حرم مقدس شاہ عبدالعظیم حسنی کے متولی حضرت آیت اللہ شیح محمدی ری شہری نور اللہ مرقدہ الشریف جہان فانی سے عالم بقا کی طرف ارتحال فرما گئے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جوار حق میں جگہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے۔

وہ ایک متقی، مخلص، خدمتگذار اسلام اور اہلبیت اطہار کے سچے محب اور پیروکار تھے۔ وہ انقلابی، سیاسی اور علمی و اخلاقی میدان میں مسلسل فعال رہے اور خاص کر انقلاب اسلامی کے ظہور پذیر ہونے سے لے کر آخری سانس تک راہ خدا میں جدوجہد کرتے رہے اور نظریہ مقدس ولایت فقیہ اور نظام جمہوری اسلامی کے زبردست حامیان سے تھے۔

ہم ان کی ان ساری خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ، حوزات علمیہ ، علماء کرام، ان کے شاگردان عزیز اور خاص کر ان کے خانوادہ محترم کے حضور تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو اہلبیت اطہار علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

عارف حسین واحدی

مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان

18 شعبان المعظم 1443ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .