۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله ری شهری

حوزہ/ مرحوم ایک فعال ، مجاھد اور انقلابی عالم دین تھے ، کثیر دینی و علمی  کتب و تالیفات کے علاوہ متعدد فیض رساں اداروں کا قیام بھی ان کے باقیات الصالحات میں شامل ھے۔آپ رہبر معظم انقلاب دام ظلہ الشریف کےمورد اعتماد اور آپ کی طرف سے " رئیس الحجاج"  کے عظیم منصب پر فائز تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ ری شہری کی اندوھناک رحلت پر ہندوستان کے برجستہ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ظہور مہدی مولائی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

اناللہ و انا الیہ راجعون

عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد محمدی ری شہری رحمت اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال کی خبر سن کر بہت رنج اور دکھ ھوا۔
مرحوم علم ، زہد ، تقویٰ ، سادہ زیستی ، جہدملسل اور فرض و عصر شناسی کی جیتی جاگتی تصویر تھے۔
وہ ایک فعال ، مجاھد اور انقلابی عالم دین تھے ، کثیر دینی و علمی کتب و تالیفات کے علاوہ متعدد فیض رساں اداروں کا قیام بھی ان کے باقیات الصالحات میں شامل ھے۔
مرحوم و مغفور ، رھبر معظم انقلاب دام ظلہ الشریف کےمورد اعتماد اور آپ کی طرف سے " رئیس الحجاج" کے عظیم منصب پر فائز تھے۔
میں اس اسفناک ارتحال پر قطب عالم امکان ، امام الانس والجان حضرت صاحب الزمان علیہ الصلوۃ والسلام ، رھبر عالیقدر انقلاب ، مراجع عظام ، حوزات علمیہ ، مرحوم کے اقارب و اخلاف اور تلامیذ و احباب کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ھوئے خداوند منان و متعال کی بارگاہ اقدس میں مرحوم کے جملہ خدمات کی قبولیت، درجات کی بلندی اور انبیاء ، مرسلین اور ائمہ طاھرین علیہم السلام کے مبارک جوار میں دائمی سکونت کے لئے دعاگو ھوں۔

ظہور مہدی مولائی
۱۹/ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھ ق
قم مقدس ایران۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .