۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا ظہور مہدی مولائی

حوزہ/ اس اسفناک سانحہ پر  میں دکھے دل کے ساتھ بصد احترام و اخلاص سرکار ولئ عصر علیہ الصلوۃ والسلام و عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ساحت قدس میں نذانہ تسلیت عرض کرتے ہوئے رھبر معظم انقلاب،  مراجع عظام ، حوزات علمیہ ، اقارب و پسماندگان مرحوم اور جملہ اہل اسلام و ایمان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جلیل القدر عالم دین مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر ہندوستان کے برجستہ عالم دین حجۃ الاسلام مولانا ظہور مہدی مولائی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپکی رحلت عظیم فقدان عموماً علمی دنیا اورخصوصاً عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون 

آہ !!!ابھی شہدائے جہاد و مقاومت کی پہلی برسی منانے کی تیاریاں اپنے شباب پر تھیں کہ عمار وقت ، معلم اخلاق ، فیلسوف اسلام ، عاشق و مبلغ اصیل انقلاب ، پاسدار خیمہ ولایت ، فقیہ اہل بیت حضرت آیت اللہ الحاج محمد تقی مصباح رضوان اللہ علیہ ھمیشہ کے لئے  داغ مفارقت دے گئے۔ رضا بقضائہ و تسلیما لامرہ۔

بلاشبہ یہ عظیم فقدان عموماً علمی دنیا اورخصوصاً عالم اسلام کا بہت بڑا نقصان ہے۔

اس اسفناک سانحہ پر  میں دکھے دل کے ساتھ بصد احترام و اخلاص سرکار ولئ عصر علیہ الصلوۃ والسلام و عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ساحت قدس میں نذانہ تسلیت عرض کرتے ہوئے رھبر معظم انقلاب،  مراجع عظام ، حوزات علمیہ ، اقارب و پسماندگان مرحوم اور جملہ اہل اسلام و ایمان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

رب کریم سے بحق معصومین کرام علیھم السلام دعا ہے کہ فقید مرحوم کے جملہ خدمات کو شرف قبولیت عطا کرتے ہوئے انھیں اہل بیت طاھرین علیہم السلام کےجوار مبارک میں ساکن قرار دے اور ان کے اخلاف و اولاد کو عظیم صبرو اجر کرامت فرمائے۔ آمین

 فخر عصر رواں خدا حافط
فیلسوف زماں خدا حافظ 
آہ مصباح ، قوم و ملت کا
بجھ گیاناگہاں خداحافظ 

سوگوار ظہورمہدی مولائی
حوزہ علمیہ  قم  ایران
۳/ ۱/ ۲۰۲۱

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .