حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا محمد معراج رنوی امام جمعہ پیرس چنئی نے خطبۂ نماز جمعہ میں ماہ مبارک رجب المرجب کی اہمیت و افادیت اعمال و فضیلت کے بیان کے ساتھ ساتھ ولادت باسعادت حضرت امام محمد باقر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سوانح حیات بیان کرتے ہوئے کہا: جس طرح خدا وند متعال نے اپنے محبوب نبئ مرسل حضرت محمّد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا اسم شریف اپنے نام سے مشتق فرمایا بالکل اسی طرح سلسلۂ عصمت کی ساتویں اور امامت کی پانچویں فرد أمام محمد باقر علیہ الصلوٰۃ والسلام جن کی سنہ ولادت ٥٧ ہجری قرار پائی کا اسم گرامی بھی "محمد" ہی منتخب فرمایا جو أمام محمد باقر علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نبوت و عصمت سے روحانی و آسمانی نسبت کا واضح اعلان ہے۔
آخر میں خطیب جمعہ مولانا محمد معراج رنوی نے أمام محمد باقر علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذریعے علوم بنی کی گسترش کی جانب بھی اشارہ فرماتے ہوئے أمام علیہ الصلوٰۃ و السلام کی حیات طیبہ کے معجزات و کرامات جن میں حضرت ابو بصیر اور طاؤس یمانی کے أمام علیہ السّلام سے سوالات اور وارث علوم نبوی کے مدلل و مفصل جوابات بھی بیان کرتے ہوۓ دور حاضر کے حالات کے پیشِ نظر دعاۓ خیر و عافیت کے ساتھ مومنین کی خدمت میں اعیاد ماہ رجب المرجب کی تہنیت پیش کی۔