۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر / آیین تکریم و معارفه امام جمعه شهرستان بهار

حوزہ/ امام جمعہ شہر ملائر نے کہا: رجب کا مہینہ استغفار اور قرب خدا کا مہینہ ہے، لہذا ضروری ہے کہ اس مہینے کے ہر لمحے کو غنیمت جانتے ہوئے بہتر سے بہتر استفادہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ملائر کے امام جمعہ حجت الاسلام محمد علی ارزندہ نے ماہ رجب کی آمد پر حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس مہینے کے فضائل کے سلسلے میں کہا:رجب کا مہینہ استغفار اور قرب خدا کا مہینہ ہے، لہذا ضروری ہے کہ اس مہینے کے ہر لمحے کو غنیمت جانتے ہوئے بہتر سے بہتر استفادہ کریں۔

انہوں نے کہا: رجب اور شعبان کے مہینے رمضان المبارک جیسے پاک و پاکیزہ مہینے کے لئے مقدمہ ہیں، انسان کو چاہئے کہ وہ ان دو مہینوں میں تمام گناہ اور آلودگی سے پاک ہو جائے، ماہ رجب میں مومنین کے لیے تاکید کی گئی ہے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ استغفار کریں اور رمضان کے لئے آمادہ ہوں۔

امام جمعہ ملائر نے مزید کہا : خدا ند متعال توبہ کو قبول کرتا ہے اور نہایت ہی مہربان ہے، ان بابرکت دنوں کو غنیمت سمجھتے ہوئے ہمیں زیادہ سے زیادہ استغفار کرنا چاہئے اور بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے قرب الہی حاصل کرنا چاہئے۔

انہوں نے اس مہینے کے اعمال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس مہینے اعتکاف کی تاکید کی گئی ہے، ہمیں چاہئے کہ اعتکاف جیسی عظیم عبادت میں شریک ہوں اور بارگاہ الہی میں خلوت اختیار کرتے ہوئے اپنی روح و جان کو روشن کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین ارزندہ نےمزید کہا: جو افراد اعتکاف جیسی عبادت میں شرکت کر سکتے ہیں وہ ضرور کریں، خاص کر ہمارے نوجوان اگر ممکن ہو تو ضرور اعتکاف میں بیٹھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .