امام جمعہ
-
پارہ چنار پاکستان کا غزہ بن چکا، خوارجی دہشتگرد آزاد اور دن دہاڑے کارروائیاں کر رہے ہیں، امام جمعہ سکردو
حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے پارا چنار سے سیکورٹی فورسز کے حصار میں پشاور جانے والے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی متعدد شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی سرپرستی میں جانے والے قافلے پر فائرنگ قابلِ تشویش ہے۔
-
امام خمینی (رح) کے نواسے کی امام جمعہ نجف اشرف سے ملاقات
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید علی خمینی نے نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی سے ملاقات کی۔
-
خرم آباد ایران کے امام جمعہ؛
امام جمعہ معاشرے کا معنوی باپ اور مشکلات میں لوگوں کی ڈھارس ہوتا ہے
حوزہ/ ایران کے صوبہ لرستان میں نمائنده ولی فقیہ نے کہا: امام جمعہ معاشرے کا معنوی باپ اور ان کے لیے مشکلات میں ڈھارس ہوتا ہے۔
-
انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر آقا حسن کی کازرون ایران کے امام جمعہ کی شہادت پر تعزیت
حوزہ/جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آقا سید حسن الموسوی الصفوی نے کازرون ایران کے محترم امام جمعہ حجت الاسلام الحاج شیخ محمد صباح رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کی افسوس ناک خبر پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے دلسوز واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
-
امام جمعہ نجف اشرف کا عراقی حکومت سے صہیونی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن کا مطالبہ
حوزہ/ حجتالاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اسرائیلی طیاروں کی عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قصوروار فریق کو سزا دے۔
-
آیت اللہ سید محمد سعیدی کا امام جمعہ کازرون کی شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ انہوں نے کہا کہ ائمہ جمعہ ہمیشہ دشمن کے خلاف علمی، ثقافتی، سیاسی اور حتیٰ کہ عسکری محاذ پر جرأت کے ساتھ پیش پیش رہے ہیں اور جان جانے کا خوف ان کے عزم کو کبھی متزلزل نہیں کر سکتا۔
-
آیت اللہ حسینی بوشہری:
امام جمعہ کازرون نے اسلامی تعلیمات اور انقلاب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا
حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے امام جمعہ کازرون کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امام جمعہ کازرون ایک متواضع اور بااخلاص عالم تھے جنہوں نے اسلام اور انقلاب کے معارف کو فروغ دینے میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔
-
کازرون کے امام جمعہ قاتلانہ حملے میں شہید
حوزہ/ ایران کے شہر کازرون کے امام جمعہ حجت الاسلام صباحی آج نماز جمعہ کے بعد ایک مسلح شخص کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، تاہم کچھ دیر قبل وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شیراز کے اسپتال میں شہید ہو گئے۔
-
امام جمعہ سکردو کا آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
حوزہ/امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک پیغام میں یونین کونسل چنداہ کے میر واعظ آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
-
تہران کے عارضی امام:
عشق خدا اور اہل بیت(ع) انسان کی نجات کا سب سے آسان راستہ ہے
حوزہ/ خطیب حرم حضرت معصومہ (س) نے خدا سے محبت اور عشق کو خدا تک پہنچنے کا بہترین راستہ قرار دیا اور کہا کہ عشق مشکلات اور زندگی کی سختیوں کو اسان بنا دیتا ہے، عشق انسان کو صبر اور طاقت دیتا ہے اور اسے ایک ماں کی طرح مضبوط بنا دیتا ہے، اور اسے اپنی جان قربان کرنے کے لیے امادہ کر دیتا ہے۔
-
رہبر انقلاب نے صوبۂ مشرقی آذربائيجان میں ولی فقیہ کے نمائندے اور تبریز کے امام جمعہ کو منصوب کیا
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے تحت حجت الاسلام الحاج شیخ احمد مطہری اصل کو صوبۂ مشرقی آذربائيجان میں ولی فقیہ کے نئے نمائندے اور تبریز کے امام جمعہ کے طور پر منصوب کیا ہے۔
-
نجف اشرف کے امام جمعہ کی امریکی سفیر پر کھلی اور کڑی تنقید / شرپسندی پھیلانا کسی ملک کے سفیر کو زیب نہیں دیتا
حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے امریکی سفیر کو خطاب کرتے ہوئے کہا: اے سفیر محترمہ!! ، جس چیز سے عراق کو خطرہ ہے وہ داعش، دہشت گردی اور اندرونی بحران ہیں۔ ہمارے پاس ملیشیا فورسز نہیں ہے، بلکہ ایک عوامی تحریک(حشدالشعبی) ہے جو عراق میں سیکورٹی کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں فوجی دستوں کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔
-
پیغام غدیر کو پوری دنیا تک پہنچانا چاہئے: امام جمعہ قشم
حوزہ/ شہر قشم کے امام جمعہ نے کہا: غدیر صرف شیعوں کی عید نہیں بلکہ توحید پرستوں، مسلمانوں اور ایک عالمی عید ہے، تاریخ کے آئینے میں دیکھا جائے تو غدیر اخوت اور اتحاد کا نام ہے۔
-
خادم امام رضا (ع) اپنے آقا کی بارگاہ میں پہنچ گئے : حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابو القاسم رضوی
حوزہ/ امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل نے صدر ایران آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران اسلام، انقلاب اور ایران کے دفاع میں کوتاہی نہیں کرے گا: حجۃ الاسلام حسینی ہمدانی
حوزہ/ امام جمعہ کرج نے کہا: امریکہ، ببرطانیہ، فرانس اور اسرائیل کی مدد کرنے والے دوسرے ممالک جان لیں کہ ایران کے پاس جدید ترین آلات موجود ہیں جس سے انتہائی پیچیدہ اور وسیع پیمانے پر ڈرون اور میزائل آپریشن کیا جا سکتا ہے اور جمہوریہ اسلامی ایران اسلام، انقلاب اور ایران کے دفاع میں کسی کے ساتھ رواداری نہیں برتے گا۔
-
محبت اہل بیت(ع) کو اپنے کردارو عمل سے ظاہر کریں: امام جمعہ شہر دیّر
حوزہ/ ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ نے کہا:محبت اہلبیت (ع) ایک عظیم سرمایہ ہے، لہذا ہمیں چاہئے کہ محبت اہل بیت علیہم السلام پر گامزن رہتے ہوئے ان کی اطاعت اور پیروی بھی کریں۔
-
آپریشن ’’وعدہ صادق‘‘ اسرائیل کی تباہی کا پیش خیمہ ہے: امام جمعہ خورموج
حوزہ/ حجۃ الاسلام زاہد دوست نے کہا:ہم امید کرتے ہیں کہ یہ آپریشن جس نے دنیا کے تمام مومنین اور حق پسندوں کے دلوں کو خوش کیا، اس مجرم حکومت کے خاتمے اور تباہی اور فلسطین کے مظلوم اور بے دفاع عوام کی حتمی فتح کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
-
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک کر دینا حرام ہے: ملائر کے عبوری امام جمعہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام ترکاشوند نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کوایک دینی اور شرعی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو ترک کر دینا حرام ہے ۔
-
شہر ممبئی میں مولانا سید ابوالقاسم رضوی کا خطاب: بے سکونی کا علاج ذکر خدا ہے
حوزہ/ امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے اپنے پانچ دن کے مختصر قیام کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر مجالس و محافل کو خطاب کیا۔
-
قرآن مجید ایک مکمل نصاب زندگی ہے: حجۃ الاسلام ابراہیم طہماسبی
حوزہ/ ایران کے شہر کوہدشت کے امام جمعہ نے کہا: قرآن مجید زندگی کا ایک مکمل نصاب ہے۔
-
ماہ رمضان، خود کو زیور اخلاق سے مزین کرنے کا مہینہ ہے: امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے مزید کہا: رمضان کا مہینہ خود کو زیور اخلاق سے سنوارنے کا مہینہ ہے اور اسی وجہ سے علمائے اخلاق اس مہینے کو تربیت نفس کے لئے نئے سال کا آغاز قرار دیتے ہیں۔
-
رمضان المبارک تربیت نفس و اصلاح معاشرہ کے لئے بہترین موقع، مولانا مسرور عباس انصاری
حوزہ/ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جو کہ بیداری، عبادت اور اصلاح کا مہینہ ہے، ہر شخص کو چاہیئے کہ وہ ان بابرکت و پر عظمت لمحات میں اپنے رب کے ساتھ تعلق کو گہرا اور مضبوط کرنے کی کوشش کرے۔
-
انقلاب اسلامی ایران اس صدی کا سب سے بڑا معجزہ تھا: امام جمعہ کمال شہر
حوزہ/ امام جمعہ کمال شہر نے کہا: انقلاب اسلامی ایران، خداوند متعال کی نصرت، امام راحل کی قیادت، عوام کی بھر پور شرکت اور حمایت، قوم کی بصیرت، اخلاص، اتحاد اور اتفاق سے حاصل ہوا،یہ اس صدی کا سب سے بڑا معجزہ تھا۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی:
دشمنوں کے لیے خطے میں کوئی محفوظ جگہ نہیں/ ایران اور پاکستان خطے سے دہشت گردوں کو مٹانے کے لئے پر عزم ہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ممالک خطے سے دہشت گردوں کو مٹانے کے لئے پرعزم ہیں، یہ بات بالکل واضح ہے کہ امریکہ اور انگلستان اور ان کے اتحادی چاہتے ہیں خطے میں زیادہ سے زیادہ اختلافات اور جنگ و جدال ہو جس سے پورا خطہ غیر محفوظ بنا دیا جائے۔
-
مومنین ماہ رجب میں استغفار سے غافل نہ ہوں: حجۃ الاسلام محمد علی ارزندہ ہے
حوزہ/ امام جمعہ شہر ملائر نے کہا: رجب کا مہینہ استغفار اور قرب خدا کا مہینہ ہے، لہذا ضروری ہے کہ اس مہینے کے ہر لمحے کو غنیمت جانتے ہوئے بہتر سے بہتر استفادہ کریں۔
-
علامہ شیخ محسن کی زندگی قدیم صالح اور جدید نافع کا خوبصورت امتزاج تھی، علامہ شیخ حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کے سانحۂ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت پیش کی ہے۔
-
امام جمعہ تہران؛
عالمی سطح پر تسلط پسند طاقتوں کا خاتمہ ہو گیا ہے
حوزه/ امام جمعہ تہران نے عالمی سطح پر بدلتے طاقت کے توازن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند طاقتوں کا خاتمہ ہو گیا ہے، آج طوفان الاقصیٰ اور مغزبی کنارے کی مزاحمت نے ایک الگ نوعیت کا سیاسی منظر نامہ اور مزاحمتی تحریکوں کی نئی حکمت عملی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔
-
صوبۂ اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ:
غاصب اسرائیل کے جرائم کی حمایت نے امریکہ کو رسوا کر دیا، آیت اللہ سید یوسف طباطبائی
حوزہ/ امام جمعہ اصفہان، آیت اللہ طباطبائی نے کہا کہ غزہ جنگ میں امریکہ ذلیل و رسواء ہو گیا اور اقوام عالم بھی سمجھ گئیں ہیں کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس اعتماد کے قابل نہیں۔
-
گلگت-بلتستان؛ گندم ﺳﺒﺴﮉﯼ کو زبردستی ﺧﺘﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺗﻮ ﻧﺘﺎﺋﺞ ﺳﻨﮕﯿﻦ ہوں گے، آغا سید احمد شاہ
حوزه/ امام جمعہ گمبہ سکردو بلتستان پاکستان کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس گندم سبسڈی کے حوالے سے منعقد ہوا، جس میں گمبہ سکردو کے عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
فلسطین پر جاری مظالم کی امریکہ ہی پشت پناہی کررہا ہے، امام جمعہ تہران
حوزہ/ امام جمعہ تہران حجت الاسلام والمسلمین ابو ترابی فرد نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش اور تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اسلام کا ایک اہم حصہ ہے۔ غاصب اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور ان مظالم میں امریکہ ہی غاصب صہیونی حکومت کی حمایت اور پشت پناہی کررہا ہے۔