حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ کے شیعہ عالم دین اور امام جمعہ حجت الاسلام غلام حسنین وجدانی پاکستان کے معروف شیعہ علماء میں سے ہیں، جنہیں 20 اپریل 2025ء کو سعودی عرب کے طائف ایئرپورٹ پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرفتار کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق علامہ وجدانی عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ان کی گرفتاری کو چار دن گزر چکے ہیں تاہم سعودی حکام کی جانب سے تاحال کوئی وضاحت یا باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے کوئٹہ کے امام جمعہ کے اہل خانہ، پیروکاروں اور عقیدتمندوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
آپ کا تبصرہ