ہفتہ 24 مئی 2025 - 17:46
ایرانشہر میں اغوا کیے گئے شیعہ عالم دین کو آزاد کرا لیا گیا

حوزہ/ ایرانشہر کے کمانڈنگ آفیسر نے خبر دی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کیے گئے شیعہ عالم دین کو سیکورٹی فورسز نے سخت کوششوں کے بعد آزاد کرا لیا ہے اور وہ جلد ہی اپنے خاندان سے ملحق ہو جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی زاہدان سے رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر ایرانشہر میں چند روز قبل مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے معروف مذہبی شخصیت حجت‌الاسلام رضا صمدی فر کو ٓزاد کرا لیا گیا ہے۔

ایرانشہر کے کمانڈنگ آفیسر کرنل حبیب نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کیے گئے شیعہ عالم دین کو سیکورٹی فورسز نے سخت کوششوں کے بعد آزاد کرا لیا ہے اور وہ جلد ہی اپنے خاندان سے ملحق ہو جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق چند روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے ایرانشہر کے ایک معزز شیعہ روحانی رہنما کو ایرانشہر کے حوزہ علمیہ کے سامنے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ اعرافی اس افسوسناک واقعہ کے آغاز سے ہی اس عالم دین کی رہائی کے لیے کوشاں تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha