حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن آیت الله مروی نے اپنے درسِ خارج کے آغاز میں پاکستان کے شہر پاراچنار میں صیہونی تکفیریوں کے ہاتھوں ہونے والے مظالم پر گفتگو کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا: میں پاراچنار پاکستان میں شہید ہونے والے مظلوم شیعہ مسلمانوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔ یہ مظلوم افراد صیہونی تکفیریوں کے ظلم کا نشانہ بنے۔ اس حملے میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر بے گناہ شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔
میں ان شہداء کی قربانی کو امام عصر (عج) اور پاکستان کے مظلوم شیعہ مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
آیتالله مروی نے مزید کہا: پاکستانی حکومت پر لازم ہے کہ وہ اپنے ان شیعہ مظلوم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرے، جنہوں نے اس ملک کی تشکیل اور ترقی میں تاریخی خدمات انجام دی ہیں۔ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ خدا کی عنایت سے ان مظالم کے مرتکب یہ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے اور مکتبِ تشیع ہمیشہ سربلند رہے گا۔