۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: پاراچنار کی مظلوم عوام پر چاروں طرف سے حملے کے پیچھے کون ہے ؟ آج ریاست پاکستان سے ہر پاکستانی شہری کا یہ سوال ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم شیعہ عالم دین حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے پاراچنار میں جاری فرقہ وارانہ جنگ اور شیعہ نسل کشی پر اپنے مذمتی بیان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا: پاراچنار کی مظلوم عوام پر چاروں طرف سے حملے کے پیچھے کون ہے؟ آج ریاست پاکستان سے ہر پاکستانی شہری کا یہی سوال ہے۔

انہوں نے کہا: پاراچنار میں جس بے دردی سے نوجوانوں کا قتل عام جاری ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ریاست پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور وہاں قتل و غارت اور دہشتگردی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ہمیشہ پاراچنار کا خطہ جو کہ محب وطن اور وطن عزیز کے لیے قربانیاں دیتا رہا لیکن ریاست نے اس مظلوم عوام کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم رکھا ۔ حالیہ فرقہ وارنہ جنگ کو اگر ریاست نے نہ روکا تو اس کے اثرات پورے ملک پر پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے پاراچنار کے مظلوم عوام اور بےگناہ نوجوانوں کے قتل عام پر حکومت پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا: ریاست و حکمران پاراچنار میں عوام کو تحفظ دینے پر کیوں ناکام نظر آتے ہیں؟۔ پورے دنیا میں پاراچنار کے شیعہ مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد تکفیری ناکام ہوں گے اور حق کی فتح ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .