۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ / حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے راولپنڈی و اسلام آباد  کی ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیت شاہد گیلانی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے راولپنڈی و اسلام آباد کی ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیت شاہد گیلانی سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک پاکستان میں خصوصا پاراچنار کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گفتگو کی۔

علامہ اشفاق وحیدی نے گیلانی صاحب کی مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں کو سراہتے کہا: آپ کی اتحاد و حدت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے جدوجہد بہترین مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا: وقت کا تقاضا ہے کہ پاراچنار جیسے خطے سے شیعہ سنی فسادات کو روکنے کے لیے تمام مکاتب فکر ملکر کر آواز بلند کریں اور ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں تاکہ دہشتگردی اور تکفیری عناصر کو ناکام بنایا جا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .