۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ابو القاسم رضوی

حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابو القاسم رضوی کی قیادت میں آج بدھ ۳۱ اگست ۲۰۲۴ کو پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بدھ ۳۱ اگست ۲۰۲۴ کو صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابو القاسم رضوی کی قیادت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر پاراچنار میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا، احتجاج کا سبب پچھلے چھ دنوں سے پارہ چنار میں امن پسند پاراچنار یوں پر مسلط کردہ جنگ ہے، جس ہر ہمیشہ کی طرح حکومت پاکستان تماشائی بنی ہوئی ہے، پاراچنار کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں، وہاں کے شیعہ محصور ہیں۔

پاراچنار میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبرا میں زبردست احتجاج

اس احتجاج میں میلبورن سڈنی ، کینبرا اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، مقررین نے تقاریر میں ۱۹۸۰ سے اب تک مسلسل ۴۳ سالوں سے شیعوں کی نسل کشی کی مذمت کی اور فوری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پاراچنار میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبرا میں زبردست احتجاج

امام جمعہ میلبورن مولانا سید ابو القاسم رضوی نے پر زور الفاظ میں مسلسل ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی اور سفارت خانہ پاکستان کے توسط سے سوال کیا کہ کومت پاکستان بتائے کہ کیا پاراچنار میں رہنے والے مسلمان نہیں ہیں؟ کیا یہ انسان نہیں؟ کیا تمہارے بھائی نہیں ہیں؟ کیا یہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ ان کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت کرے؟ دہشت گردی کا نشانہ کیوں ؟ پاراچنار پر چاروں طرف سے حملہ ہو رہا ہے، حکومتی ادارے کب تک سوتے رہیں گے؟ اس ظلم کو چھپایا جا رہا ہے، میڈیا میں خبروں کے آنے پر قدغن لگا ہوا ہے، دوا اور غذا جیسی بنیادی ضروریات سے پاراچنار کے لوگ محروم ہیں، انسانی تاریخ کا بد ترین واقعہ زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر حملہ اور سیکوریٹی کے ذمہ داران تماشائی بنے رہے، ۴۲ لوگوں کی شہادت اور سو سے زائد زخمی ہیں ان کو علاج و معالجے کی ضرورت ہے ہمارا مطالبہ ہے، فی الفور خطے میں مستقل بنیاد پر امن قائم ہو زخمیوں کا علاج ہو شہدا کے خانوادے کو معاوضہ دیا جائے اور دہشت گردی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے۔

پاراچنار میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبرا میں زبردست احتجاج

مولانا سید ابو القاسم رضوی کا استقبال ناظم عرفان علی نے ان الفاظ کے ساتھ کیا وہ شخص جو ہمیشہ سب سے پہلے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتا ہے، جس کی شب وروز کوشش ظلم کے خلاف قیام کی ہے، جنھوں نے ہمیشہ سر پرستی کی ہے مولانا سید ابو القاسم رضوی جہاں وحدت امت کی علامت ہیں وہیں مظلوموں کی آواز ہیں، خدا ان کا سایہ ملت کے سر پر قائم رکھے آمین۔

مولانا اخلاق شریعتی نے ظلم کی شدت مذمت کی اور مومنین پاراچنار پر مسلسل ہونے والے مظالم کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔

اس کے بعد مولانا واجد صاحب نے بھی اپنی تقریر میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور امن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

آخر میں سفیر پاکستان کو میمورنڈم پیش کیا اور انھوں نے یقین دلایا کہ ہم آپ کے پیغام کو حکومت تک پہنچا دیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ آپ کے تمام مطالبے پورے کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .