۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
پاکستان

حوزہ/انجمنِ ناصران امام مہدی علیہ السّلام چھولاں اوڑی جموں وکشمیر نے پارا چنار پاکستان میں جاری قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ ناصران امام مہدی علیہ السّلام چھولاں اوڑی جموں وکشمیر نے پارا چنار پاکستان میں جاری قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انجمنِ ناصران امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف چھولاں اوڑی جموں و کشمیر کی طرف سے پارا چنار پاکستان میں جاری شیعہ قتل عام پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

انجمن کے مذمتی بیان میں آیا ہے کہ مجرموں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کے لیے حکام کی جانب سے فوری کاروائی ضروری ہے۔

پارا چنار و دیگر جگہوں پر اہل تشیع کے لیے تحفظ اور حفاظت، فرقہ وارنہ تشدد اور امتیازی سلوک کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

انجمن نے کہا ہے کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس قتل عام پر ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ وہ اپنا قانونی کردار ادا کرتے ہوئے پارا چنار کے مؤمنین کی جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .