منگل 11 نومبر 2025 - 22:56
امن کے دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، مولانا سید ابو القاسم رضوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے صدر اور امامِ جمعہ میلبورن، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے دہلی دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی ملک کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ترقی اور بھائی چارے کے سفر کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلبورن/ شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے صدر اور امامِ جمعہ میلبورن، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے دہلی میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی سخت الفاظ میں پرزور مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا، جس پر وہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس آزمائش کے وقت میں مرنے والوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

مولانا رضوی نے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی ملک کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔ امن کے دشمن یہ بات جان لیں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ہندوستان کی ترقی، خوشحالی اور بھائی چارے کے اس سفر کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جو عناصر ملک کی فضا کو نفرت، تشدد اور بدامنی سے زہر آلود کرنا چاہتے ہیں، وہ دراصل ہندوستان کے اتحاد اور ہم آہنگی پر حملہ آور ہیں۔ تاہم ہمارا عظیم وطن ہمیشہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، باہمی محبت، احترام اور رواداری کا مظہر رہا ہے، اور یہی اس کی اصل طاقت اور خوبصورتی ہے۔

مولانا سید ابو القاسم رضوی نے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’’ہم سب کو مل کر امن، بھائی چارے اور انسانیت کے پیغام کو مزید مضبوط کرنا ہوگا، تاکہ ایسے گھناؤنے واقعات کبھی کامیاب نہ ہو سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha