حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد نے دہلی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی عام واقعہ نہیں، بلکہ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے، جس کا مقصد ملک میں امن و امان اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے۔
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم حکومتِ ہند اور تحقیقاتی ایجنسیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افسوسناک واقعے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ دہشت گردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔
بیان میں بتایا ہے کہ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہے۔ ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف متحد رہیں۔
منجانب: مولانا سید حنان رضوی؛ صدرِ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد









آپ کا تبصرہ