منگل 11 نومبر 2025 - 14:46
مولانا کلب جواد نقوی نے دہلی میں ہوئے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو جلد سزا دینے کا مطالبہ کیا

حوزہ/ دہلی میں لال قلعہ کے نزدیک ہوئے بم دھماکے کی مذمت اور بے گناہوں کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے جس سے انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔مولانا نے کہا کہ جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں ان کو سخت سزا ملنی چاہیے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ/ دہلی میں لال قلعہ کے نزدیک ہوئے بم دھماکے کی مذمت اور بے گناہوں کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے جس سے انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔مولانا نے کہا کہ جو لوگ اس کے ذمہ دار ہیں ان کو سخت سزا ملنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو بدنام کرنے اور اسلام کے خلاف کام کررہی ہیں اور دہشت گردی کو بنام اسلام فروغ دیا جارہا ہے جس کے شواہد دن بہ دن سامنے آرہے ہیں ۔مولانا نے کہا کہ جو بے گناہوں کا قتل عام کریں ہم ایسے لوگوں کو ہرگز مسلمان نہیں مانتے اور نہ اسلام بے گناہوں کو مارنے کی اجازت دیتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں ہندوستان میں امن و امان کو نقصان پہونچانا چاہتی ہیں ان کا بائیکاٹ ضروری ہے ۔خاص طور پر وہ ممالک جو ہندوستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اگر اس واقعہ میں وہ ملوث ہیں تو انکو سخت سزا دی جانی چاہیے ۔

مولانا نے کہا کہ اس واقعہ میں بے گناہ اور بے قصور لوگ مارے گئے ہیں ہم ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس نازک صورت حال میں ہم اپنی حکومت کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد از جلد مجرموں کو کیفر کردار تک پہونچایا جائے گا۔

مولانا نے مزید کہا کہ ہندوستان میں انتخابات ہو رہے ہیں اس لئے امن کی فضا کو نقصان پہونچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس میں ہندوستان مخالف طاقتیں شامل ہوسکتی ہیں، اس لئے اس واقعہ کی جانچ ہونی چاہیے تاکہ مجرموں کو سخت سزا دی جاسکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha