پیر 10 نومبر 2025 - 13:12
انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ تنظیم المکاتب کی علمی خدمات پورے ہندوستان میں نمایاں ہیں: مقررین

حوزہ/گولہ گنج ہندوستان میں ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام دو روزہ جشن ولا اور ویبينار کی دو نشستیں گزشتہ روز منعقد ہوئیں؛ جن میں ملک ہندوستان کے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی اور تنظیم المکاتب کے بانی مولانا غلام عسکریؒ کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گولہ گنج ہندوستان میں ادارۂ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام دو روزہ جشن ولا اور ویبينار کی دو نشستیں گزشتہ روز منعقد ہوئیں؛ جن میں ملک ہندوستان کے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی اور تنظیم المکاتب کے بانی مولانا غلام عسکریؒ کی علمی و دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ تنظیم المکاتب کی علمی خدمات پورے ہندوستان میں نمایاں ہیں: مقررین

اس موقع پر مولانا کاظم مہدی عروج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انصاف سے دیکھا جائے تو تنظیم المکاتب کا کام پورے ہندوستان میں سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ تنظیم کے بانی دوسروں کے لیے کام کر رہے تھے، اسی اخلاص کی برکت سے ان کی زبان میں اثر تھا۔

نشست میں مولانا حیدر عباس نے کہا کہ امام زین العابدینؑ کی ولادت کے دن تنظیم المکاتب کی بنیاد رکھنا اس بات کی علامت ہے کہ ادارہ نے تعلیم و تربیت کے مشن کو امامؑ کے نقشِ قدم پر آگے بڑھایا۔

انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ تنظیم المکاتب کی علمی خدمات پورے ہندوستان میں نمایاں ہیں: مقررین

مولانا محمد رضائی (جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ) نے کہا کہ امام سجادؑ کی زندگی غم سے شروع ہوئی، مگر انہوں نے تعلیم و تربیت کو ترجیح دی یہی پیغام آج تنظیم المکاتب عام کر رہا ہے۔

مولانا سرتاج حیدر نے کہا کہ مولانا غلام عسکریؒ نے اپنی پوری زندگی علم دین کے فروغ کے لئے وقف کر دی، حالانکہ ان کے دور میں ان سے بڑا کوئی خطیب نہیں تھا، مگر انہوں نے شہرت کے بجائے خدمت کو ترجیح دی۔

پروگرام میں تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر، تنظیم المکاتب کے نائب صدر مولانا سید صبیح الحسین، تنظیم المکاتب کے جوائنٹ سکریٹری مولانا سید نقی عسکری، مولانا سید صفدر حسین اور مولانا سید حسین جعفر وہب کے ساتھ ساتھ دیگر علماء نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha