حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ تنظیم المکاتب لکھنؤ کے تحت 8 اور 9 نومبر بروزِ ہفتہ و اتوار کو ولادتِ باسعادت امام زین العابدین علیہ السّلام اور یومِ تاسیس تنظیم المکاتب دو روزہ جشنِ ولا اور سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، ان دو روزہ سیمینار میں روزانہ دو نشستیں ہوں گی: پہلی نشست سہ پہر 2:30 بجے سے 5 بجے شام اور دوسری نشست 7 بجے شب سے 10 بجے شب تک
اس پر نور جشن اور علمی سیمیناروں میں ملک ہندوستان کے مایہ ناز علماء و خطباء خاص موضوعات پر خطاب فرمائیں گے، جبکہ شعرائے کرام منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ ادکارہ تنظیم المکاتب کی ملک ہندوستان میں نصف صدی سے زائد خدمات اور ثمرات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس منفرد پرو گرام کا اہتمام حجت الاسلام والمسلمین سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے۔جسمیں تمام مؤمنین بالخصوص علماء ذوی الاحترام سے مخلصانہ شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔









آپ کا تبصرہ