حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بارگاہِ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا شیخ محلہ، پتیلا غوث پور، اعظم گڑھ ہندوستان میں ایامِ عزائے فاطمیہ کے موقع پر پانچ روزہ مجالس و جلوسِ عزاء کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے؛ یہ مجالسِ عزاء ۲۱ نومبر تا ۲۵ نومبر ۲۰۲۵ء بمطابق ۲۹ جمادی الاولی تا ۳ جمادی الثانی تک منعقد ہوں گی۔
ایام فاطمیہ کی خمسہ مجالسِ عزاء سے ملک ہندوستان کے معروف و ممتاز علماء و خطباء حضرات خطاب فرمائیں گے۔

مجالسِ خمسہ کا شیڈول درج ذیل ہے:
1. پہلی مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا عارف عباس نقوی، امام جمعہ پتیلا غوث پور خطاب کریں گے۔
2. دوسری مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد رضا خان، جامعہ خدیجتہ الکبری، پرانی بازار، جونپور خطاب کریں گے۔
3. تیسری مجلس سے ذاکرِ اہل بیت مولانا نازش احمدافق اعظمی، مقیم لکھنؤ خطاب کریں گے۔
4. چوتھی مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد یوسف قمی، مقیم ممبئی خطاب کریں گے۔
5. پانچویں و اختتامی مجلس سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا عمران احمد اعظمی، مقیم قم المقدسہ، ایران خطاب کریں گے۔
مجالس کا آغاز روزانہ شام ۷:۳۰ بجے ہوگا۔
اختتامی مجلس کے بعد جلوسِ عزا شبیہہ تابوتِ حضرت فاطمہ زہرا (س) برآمد ہوگا جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا بارگاہِ صدر میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں مختلف انجمن ھای ماتمی، نوحہخوانی اور سینہزنی کے فرائض انجام دیں گی۔
اسی سلسلے میں خواتین کے لیے بھی زنانی شبِ بیداری کا اہتمام کیا گیا ہے، جو ۲۲ نومبر ۲۰۲۵ء بمطابق 30 جمادی الاولی کی رات 10بجے بارگاہ حضرت فاطمہ زہراء (س) میں منعقد ہوگی۔
مجلسِ عزاء سے عالمہ و ذاکرہ محترمہ خانم زینب خان (پرنسپل جامعہ خدیجتہ الکبری، جونپور) خطاب فرمائیں گی، جبکہ اختتامی خطاب ذاکرہ محترمہ خانم مہجبین فاطمہ کریں گی۔
تمام محبانِ اہل بیت علیہم السلام سے شرکت کی گزارش ہے، تاکہ وہ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت پر اہل بیتِ اطہار علیہم السلام کو پرسہ پیش کریں اور ثوابِ دارین حاصل کریں۔
خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام کیا گیا ہے، جبکہ پروگرام کے اختتام پر تمام مؤمنین کے لیے نذرِ مولا کا بھی اہتمام ہوگا۔
منجانب - بارگاہ حضرت فاطمہ زہرا (س) ومؤمنین پتیلا غوث پور، اعظم گڑھ مہتمم- عالیجناب مولانا عمران احمد اعظمی -مقیم قم المقدسه ایران
مزید معلومات کے لیے رابطہ:
📞 +91-9919208939، +91-9833475297
📞 +91-7380388750









آپ کا تبصرہ