جمعہ 31 اکتوبر 2025 - 21:51
ہندوستان میں ایران کے سابق اور نئے سفیر کی سربراہ جامعۃ المصطفیٰ سے ملاقات

حوزہ/ ایران کے سابق اور نئے سفیر نے ہندوستان روانگی سے قبل جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے مرکزی دفتر میں سربراہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ حجۃالاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سابق اور نئے سفیر نے ہندوستان روانگی سے قبل جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے مرکزی دفتر میں سربراہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ حجۃالاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حجۃالاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی نے سفیرانِ ایران جناب فتح علی اور جناب ایرج الٰہی کا خیر مقدم کرتے ہوئے جامعۃ المصطفیٰ کی علمی و تعلیمی سرگرمیوں کا تعارف کرایا۔

انہوں نے مختلف ادوار میں ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کی نمائندگی کے ساتھ ایرانی سفارت خانے کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

ایران کے سابق اور نئے سفیروں نے بھی گفتگو میں حجۃالاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباسی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر جامعۃ المصطفیٰ کے علمی و تحقیقی کارناموں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha