۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
دیدار رئیس مؤسسه امام خمینی(ره) اسلام آباد پاکستان با رئیس جامعةالمصطفی

حوزہ/ امام خمینیؒ ٹرسٹ اسلام آباد پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ افتخار حسین نقوی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے مرکزی دفتر کا دورہ کرتے ہوئے سربراہ جامعۃ المصطفی حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینیؒ ٹرسٹ اسلام آباد پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ افتخار حسین نقوی نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے مرکزی دفتر کا دورہ کرتے ہوئے سربراہ جامعۃ المصطفی حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

جامعۃ المصطفی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید افتخار حسین نقوی کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان میں مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لئے امام خمینی ٹرسٹ کی علمی اور ثقافتی خدمات اور زحمات کو سراہا ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نقوی نے بھی حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی علمی خدمات کو سراہا۔

اسلام آباد پاکستان میں امام خمینی (رہ) ٹرسٹ کے سربراہ نے اس ادارے کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: پاکستان میں مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکار علمی پیشرفت مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیںْ

اس ملاقات میں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .