جمعہ 25 اپریل 2025 - 10:16
اسقف اعظم رومانیہ نے سربراہ جامعۃ المصطفیٰ کے صلح آمیز پیغام کو سراہا

حوزہ/ رومانیہ کی آرتھوڈوکس کلیسا کے اسقف اعظم ڈینیئل پاٹریارک نے جامعۃ المصطفیٰ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی کے نام ایک خط میں ان کے صلح آمیز پیغام کی قدردانی کرتے ہوئے غزہ اور دنیا کے دیگر خطوں میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دعا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رومانیہ کی آرتھوڈوکس کلیسا کے اسقف اعظم ڈینیئل پاٹریارک نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی کے نام ایک خط میں ان کے صلح آمیز پیغام کی قدردانی کرتے ہوئے غزہ اور دنیا کے دیگر خطوں میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے دعا کی۔

خط کا متن کچھ یوں ہے:

حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر علی عباسی

سربراہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ

آپ کی جانب سے ۱۳ جنوری ۲۰۲۵ کو ارسال کردہ خط کہ جس میں امن، خوشبختی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی، ہم اس خط پر آپ کی دل سے قدردانی کرتے ہیں۔ ہم بھی اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے، خداوند متعال سے آپ کے لیے امید، خوشی اور تمام ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مزید توانائی اور کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔

غزہ، شام، لبنان اور دنیا کے دیگر خطوں میں جاری المناک واقعات اور جنگ نے ہمیں شدید غمزدہ کیا ہے۔ اس پر آشوب اور پُر تشدد دور میں، ہم بارگاہ خداوند متعال میں دعاگو ہیں کہ وہ دنیا کے سیاسی رہنماؤں کے دلوں کو حکمت اور امن پسندی کے نور سے منور فرمائے تاکہ جنگوں کا جلد از جلد خاتمہ ہو اور دنیا میں ایک پائیدار امن واپس آ سکے۔

نہایت احترام کے ساتھ

ڈینئیل پاٹریارک،

اسقف اعظم، کلیسائے آرتھوڈوکس

رومانیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha