۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
یزدی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری نے کہا ہے: انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی کے دیرینہ ساتھی حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت و سلامتی اور بیماری سے جلد از جلد شفایابی کے لیے ہندوستان کے شیعوں نے دعا و مناجات کا اہتمام کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے سے گفتگو کرتے ہوئے ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت کی خرابی پر افسوس کا اظہار کیا اور آیت اللہ مصباح یزدی کو انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی کا دیرینہ ساتھی قرار دیتے ہوئے سب مسلمانوں، اہل تشیع اور خصوصاً اس جلیل القدر عالم دین کے ارادتمندوں سے ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان میں اہل بیت عصمت علیہم السلام کے شیعوں اور ارادتمندوں نے جیسے ہی اس عظیم عالم کی بیماری کی خبر سنی تو سب ان کی صحت یابی کے لیے بارگاہِ احدیث میں دعا و مناجات میں مشغول ہیں۔

ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے نے کہا کہ ان آخری چند دنوں میں پورے ہندوستان میں دعا و مناجات کی متعدد نشتوں کا اہتمام کیا گیا جن میں سے ایک اہم نشست کچھ دن پہلے ہندوستان کے ادارے تنظیم المکاتب میں جس کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی ہیں منعقد کی گئی۔

حجۃ الاسلام شاکری نے آخر میں حضرت آیت اللہ مصباح یزدی کی صحت و سلامتی کی دعا کرتے ہوئے سب مسلمانوں اور خصوصاً خاندان پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارادتمندوں سے درخواست کی ہے کہ ان کی جلد از جلد شفایابی اور بحالی صحت کے لیے دعا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .