۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
فلسطین

حوزہ/ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر (OHCHR) کے دفتر سے شائع ہونے والے ایک بیان میں، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے مغربی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے تمام ممالک سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی درخواست کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق کے ہائی کمشنر (OHCHR) کے دفتر سے شائع ہونے والے ایک بیان میں، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے مغربی ایشیا میں امن کے حصول کے لیے تمام ممالک سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی درخواست کی ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندوں کے بیان میں کہا گیا ہے: تمام ممالک کو اقوام متحدہ کے 146 رکن ممالک کی طرح عمل کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی اور سفارتی امکانات کو بروئے کار لانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا خیال ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا فلسطین اور پورے مغربی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول کے لیے ضروری شرط ہے اور فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کے لیے ان کی جدوجہد کو بھی تسلیم کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے میں ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کے حالیہ اقدام کا خیرمقدم کیا۔

اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں نے کہا: دو ریاستی حل کا راستہ ہی فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن اور سلامتی کے لیے دنیا کا واحد قابل قبول راستہ ہے، اور تشدد کے طویل دور سے باہر نکلنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

23 مئی تک یورپی یونین کے 9 ممالک فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، آٹھ ممالک بلغاریہ، قبرص، چیک ریپبلک، ہنگری، مالٹا، پولینڈ، رومانیہ اور سلواکیہ نے یورپی یونین میں شامل ہونے سے قبل 1988 میں ایسا کیا تھا اور سویڈن نے 2014 میں فلسطین کو تسلیم کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .