۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
تجمع علمای مسلمان

حوزہ / لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا: اس سے مزید ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دروازہ کھلے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن کی مرکزی کونسل نے اپنے باقاعدہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا: صیہونی حکومت 229ویں روز بھی اپنی ظالمانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا: یہ ظالم حکومت آئے روز فلسطینی عوام کے خلاف گھناؤنے جرائم اور قتل عام کا ارتکاب کر رہی ہے۔

علماء لبنان کے اس اجتماع نے مزید کہا: بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یوو گیلانٹ کے وارنٹ گرفتاری کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام سیاسی حربوں صیہونی حکومت امریکہ کی حمایت کے باوجود، بین الاقوامی فوجداری عدالت فلسطینی عوام کے خلاف نیتن یاہو کے جرائم کے معاملے کو نظر انداز نہیں کر سکی۔

انہوں نے مزید کہا: خدا ظالم کا ساتھ نہیں دے گا بلکہ آخر کار مظلوموں کو ان کے حقوق ملیں گے اور ان کی سرزمین آزاد ہو گی۔

لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن نے کہا: آج مقبوضہ فلسطین میں جو شجاعت و بہادری کے کارنامے انجام دیے جارہے ہیں وہ ان کی آزادی اور کامیابی کا بہترین ثبوت ہیں۔

انہوں نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا: اس سے مزید ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دروازہ کھلے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .