حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکسمبرگ اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے منگل کی صبح اقوام متحدہ میں منعقدہ "ٹو اسٹیٹ سولوشن" کانفرنس کے دوران فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
لکسمبرگ کے وزیراعظم لوک فریڈن نے کہا کہ ’’دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، اسی بنیاد پر ہم فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مذاکرات پر مبنی دو ریاستی حل کی امیدوں کو زندہ کرے گا۔
اسی موقع پر مالٹا کے وزیراعظم رابرت آبلا نے بھی کہا کہ ’’ہم فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں تاکہ اپنے عزم کو واضح کر سکیں کہ صرف دو ریاستی حل ہی خطے کے امن کی ضمانت ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں بھوک، شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے، اور مغربی کنارے میں صہیونی آبادکاروں کا تشدد فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ