حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اجلاس کے آغاز میں خطاب کے دوران کہا: سعودی عرب نے عرب دنیا کے بنیادی مسائل پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: سعودی عرب نے حال ہی میں ایک اجلاس کی میزبانی کی جس میں کسی بھی بہانے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی گئی۔
بن سلمان نے کہا: ہم عالمی برادری سے کہتے ہیں کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرے۔ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی بین الاقوامی شناخت کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ریاض غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔