۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
1

حوزہ/ نائیجیریا میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے یورپ کے نوجوانوں کے نام رہبر معظم کے خط اور حجاج کرام کے نام لکھے گئے پیغام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی جانب سے یورپ کے نوجوانوں کے نام رہبر معظم کے خط اور حجاج کرام کے نام لکھے گئے پیغام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

یہ اجلاس نائجیریا میں واقع نمائندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ منعقد ہوا، جس میں نافع ابوبکر، ابراہیم موذن، حافظ سعید، عیسیٰ محمد نے خطاب کیا اور موجودہ صورت حال اور حساس حالات پر گفتگو کی۔

مقررین نے غزہ اور صہیونیوں کی طرف سے مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور نسل کشی پر بھی بات کی اور ان حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان مظالم سے بیزاری کا اعلان کرنا چاہئے۔

طلباء اور اساتذہ کی موجودگی میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مقررین نے کہا: طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کو معاشرے اور لوگوں کے سامنے بیان کریں، آج انسانی فریضہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

اجلاس کے ایک خطیب نے مغربی نوجوانوں کے نام رہبر معظم کے لکھے گئے خط پر گفتگو کی اور کہا: دنیا ایک بڑی تبدیلی کی جانب گامزن ہے لہذا نوجوانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ کس طرف کھڑے ہیں، حق کی جانب ہیں یا باطل کی صف میں، رہبر معظم کے مطابق یہ مغربی نوجوان جو فلسطین کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں وہ حق کی جانب کھڑے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .