۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
1

حوزہ/ دنیا بھر سے مفکرین اور ماہرین نے حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کی موجودگی میں جمعہ کی شام اہل غزہ کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے ویبینار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر سے مفکرین اور ماہرین نے حجۃ الاسلام شیخ ابراہیم زکزاکی کی موجودگی میں جمعہ کی شام اہل غزہ کے صبر و استقامت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والے ویبینار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اہل البیتؑ عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن حجۃ الاسلام والمسلمین محمد ہادوی تہرانی نے اس نشست میں دنیا بھر کے مسلمانوں کوعید غدیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: تقریباً 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی ہم دیکھ سکتے ہیں کہ فلسطینی عوام اپنی فتح کے لیے اب بھی ان مظالم کو تحمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس مزاحمت کے پیچھے آیات قرآنی اور احادیث کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا:اس جنگ میں ہزاروں لوگ مارے گئے، لیکن لوگ پھر بھی ہمت نہیں ہارے اور اپنے ایمان پر ثابت قدم رہے، یہ اُس آیت کریمہ کی وجہ سے ہے جس میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے «إِنَّ ٱلَّذِینَ قَالُواْ رَبُّنَا ٱللَّهُ ثُمَّ ٱستَقَٰامُواْ فَلَا خَوۡفٌ عَلَیهِمۡ وَلَا هُمۡ یَحزَنُونَ»بیشک وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ ہمارا رب خدا ہے اور پھر استقامت سے کام لیا اور ثابت قدم رہے، ان پر کوئی خوف نہیں طاری ہوگا اور نہ ہی وہ غمزدہ اور محزون ہوں گے۔ اسلام اس درجہ تک لوگوں کو صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے۔

اہل البیتؑ عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا: دنیا کے لوگ صیہونیت کی حقیقی روپ کو دیکھ رہے ہیں ، وہ بری طرح سقوط کر رہے ہیں اور غزہ کے لوگ عروج پر ہیں، یہ تاریخ کے صفحات پر لکھا جائے گا،اور انشاء اللہ ہم عنقریب فلسطینی عوام کی فتح کا مشاہدہ کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Haji Ali Mohammad IN 12:43 - 2024/06/22
    0 0
    میں غزہ و فلسطین کے عوام کو اپنے حقوق اور ملک کی تحفظ کے لےء ظلم و استبدا د کے سامنے ڈٹنے والے، نوجوانوں، بچوں، بزرگان اور عورتوں کی شہادت دینے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔۔ ہم دور سے بس دعا کرسکتے ہیں اور اظہار ہمدردی ۔ ساتھ ہی ظالم صیہونی اسرائل کے لےء اظہار براءت کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالی' فلسطینی مظلوموں کو بہت ہی جلد فتح و نصرت عطا کرے۔ اور بے گناہوں کا خون ضرور رنگ لاےء گا۔ آمین