۲۴ تیر ۱۴۰۳ |۷ محرم ۱۴۴۶ | Jul 14, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ میں بچوں کو گڑیا اور کھلونے عطیہ کرنے کی مہم کے ذمہ دار نے خبر دی کہ عید غدیر کے موقع پر بچوں کے لئے کھلونوں سے بھری ایک کشتی غزہ بھیجی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں بچوں کو گڑیا اور کھلونے عطیہ کرنے کی مہم کے ذمہ دار نے خبر دی کہ عید غدیر کے موقع پر بچوں کے لئے کھلونوں سے بھری ایک کشتی غزہ بھیجی جائے گی۔

غزہ میں بچوں کو گڑیا اور کھلونے عطیہ کرنے کی مہم کے ذمہ دار جناب خداپرست نے بتایا کہ کھلونے تحفہ دینے کی مہم گذشتہ تین سالوں سے جاری ہے اور عوام کی طرف سے اس مہم کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

خداپرست نے کہا کہ اس سال غزہ کے واقعات اور عالمی سطح پر غزہ کے بچوں کی مظلومیت آشکار ہونے کے بعد اس مہم کے منتظمین نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کے بچوں کو عید غدیر کی مناسبت سے کھلونے تحفہ دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اس مہم میں شریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان کے اندر ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا ہوجائے۔

خداپرست نے کہا کہ لوگ اپنی طرف سے کھلونے لاکر اور عطیہ جمع کر کے غزہ بھیجی جانے والی کشتی کے کھلونے جمع کرنے میں تعاون کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید غدیر کے دن تہران میں امام حسینؑ اسکوائر پر خصوصی اسٹال لگایا جائے گا تاکہ عوام غزہ بھیجے جانے والے کھلونوں کے سلسلے میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ کھلونوں کو جمع کرنے کے بعد مرتب کر کے تقسیم بندی کیا جائے گی اور لیبل لگانے کے بعد غزہ روانہ کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .