۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
تبریز

حوزہ/ خاتم الاوصیا فاؤنڈیشن کے سکریٹری نے کہا: دنیا میں ہونے والے ہر ظلم کی جڑ غدیر کی فراموشی ہے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں ظلم باقی نہ رہے تو ضروری ہے کہ اس فراموش شدہ غدیر کی تشہیر کی جائے اور اسے پھر سے زندہ کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الاوصیاء فاؤنڈیشن کے سکریٹری حجت الاسلام مجتبیٰ صداقت نے منگل کی شام زنجان شہر میں ’’غدیری خواتین‘‘نامی کانفرنس میں کہا: واقعہ غدیر خم کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے اور اسے کبھی فراموش نہیں کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا: زنجان کے لوگ ہمیشہ اس ملک میں تحریک ولایت کے عملبردار رہے ہیں اور رہیں گے اور یہ صوبہ زنجان کے لوگوں کی ایک اہم خصوصیت ہے۔

خاتم الاوصیاء فاؤنڈیشن کے سکریٹری نے کہا: آٹھ محرم صوبہ زنجان کے لوگوں کی ایک اہم پہچان بن گیا ہے وہ اسے منفرد طریقے سے مناتے ہیں،اور اسی طرح اہل زنجان جشن غدیر بھی منائیں گے اور ملک میں ایک عظیم الشان جشن اور منفرد جشن منعقد کریں گے۔

حجۃ الاسلام صداقت نے مزید کہا: دنیا میں ہونے والے ہر ظلم کی جڑ غدیر کی فراموشی ہے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں ظلم باقی نہ رہے تو ضروری ہے کہ اس فراموش شدہ غدیر کی تبلیغ و تشہیر کی جائے اور اسے پھر سے زندہ کیا جائے، تبلیغ غدیر ہم سب کا وظیفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: غدیر اور غدیر کی تبلیغ و ترویج ایک شرعی فریضہ ہے اور اس کی تبلیغ ضروری ہے، اس سلسلے میں روایات کو دیکھیں تو پتہ چلتاہے کہ تمام حاضرین کو چاہیے کہ وہ غائبین تک غدیر کو پہنچائیں ’’ لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ منكمُ الغائِبَ ‘‘ لوگوں کو غدیر کی تبلیغ کریں تاکہ وہ غدیر کو بھول نہ جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .