جشن غدیر
-
میرپوربٹھورو (ضلع سجاول) پاکستان میں غدیر کے موقع پر سبیل کا اہتمام
حوزہ/ امام رضاؑ فاؤنڈیشن اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 18 ذیحجہ عید خم غدیر کی مناسبت سے ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔
-
نظام ولایت و امامت پوری دنیا میں اسلام ناب محمدی (ص) کا علمبردار ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ پاکستان میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔
-
ہندوستانی طلاب کی جانب سے مشہد مقدس میں عید غدیر کا جشن؛ نمائندہ ولی فقیہ کی شرکت اور خطاب+تصاویر
حوزہ/ مشہد مقدس میں مقیم ہندوستانی طلاب کی جانب سے عید غدیر کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا، جس میں ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے شرکت اور خطاب کیا۔
-
غدیر اور عاشوراء تشیع کا طرہ امتیاز ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ کوئٹہ پاکستان میں عید غدیر کی مناسبت سے امام بارگاہ آل محمد ہزارہ ٹاؤن میں منعقدہ تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غدیر کے دن اعلان ولایت مولا علی علیہ السلام سے تکمیل دین کا اعلان ہوا۔
-
تصاویر/ عید اللّٰہ اکبر عید غدیر کے پر مسرت موقع پر سکردو میں عظیم الشان جشن؛ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں حضرات کی شرکت
حوزہ/ عید غدیر کی مناسبت سے مرکزی جامع مسجد سکردو میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا، جس میں علمائے کرام سمیت مؤمنین و بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں حضرات نے شرکت اور بارگاہِ اہل بیت علیہم السّلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پیغام غدیر پر زور دیا۔
-
حوزہ علمیہ العباس میں جشنِ غدیر اور سبیل ولایت کا اہتمام
حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعة العباس میں جشنِ عید غدیر اور سبیل ولایت کا اہتمام کیا گیا، جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
غدیر کے دن ایرانی صوبۂ زنجان میں 6 ٹن وزنی کیک کاٹا جائے گا
حوزہ/ عید غدیر کی مناسبت سے جشن میں شرکت کرنے والے مؤمنین کی خاطر خواہ تواضع کے لیے صوبۂ زنجان میں چھ ٹن وزنی کیک تیار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
-
غدیر کی فراموشی ہی دنیا میں تمام مظالم کی جڑ ہے: سیکرٹری خاتم الاوصیاء فاؤنڈیشن
حوزہ/ خاتم الاوصیا فاؤنڈیشن کے سکریٹری نے کہا: دنیا میں ہونے والے ہر ظلم کی جڑ غدیر کی فراموشی ہے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں ظلم باقی نہ رہے تو ضروری ہے کہ اس فراموش شدہ غدیر کی تشہیر کی جائے اور اسے پھر سے زندہ کیا جائے۔
-
عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے تحت منعقدہ پروگراموں کی رپورٹ
حوزه/عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے تبلیغات مرکز ولایت و اخوت اسلامی کریس بلتستان پاکستان کے زیر اہتمام ہفتہ ولایت کے عنوان سے مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے۔
-
قرآن نے امیر المؤمنین علی (ع) کا ایک عظیم المرتبت انسان کے عنوان سے تعارف کروایا ہے، آیت اللہ بوشہری
حوزہ/ امام جمعہ قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن مجید کی متعدد آیات میں امام علی (ع) کا ایک عظیم المرتبت انسان کے عنوان سے تعارف ہوا ہے، کہا کہ اگر جہاد، فقہ، توحید اور تفسیر کی بات کی جائے تو وہ انسان علی علیہ السّلام کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا۔
-
غدیر کی مناسبت سے جامعۃ الزہراء (س) قم میں عظیم الشان اجتماع:
غدیر، قرآن کی رو سے دین کے کامل، نعمتوں کے تمام اور دشمنوں کے مایوس ہونے کا دن ہے، محترمہ خانم برقعی
حوزه/ عید سعید غدیر کی مناسبت سے جامعۃ الزہراء (س) قم میں اساتذۂ کرام اور طالب علموں کی موجودگی میں ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
-
بلتستان میں یوم غدیر کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا انعقاد:
غدیر میں علی (ع) کی الٰہی قیادت کا اعلان ہوا، علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی
حوزہ/یوم غدیر کی مناسبت مرکزی جامع مسجد سکردو بلتستان میں منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ یعقوب بشوی نے کہا کہ خدا کی جانب سے مسلسل آیتوں کے نزول کے بعد غدیر میں علی (ع) کی الٰہی قیادت کا اعلان ہوا۔
-
جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کا انعقاد
حوزہ/ عید سعید غدیر خم کے پر مسرت اور مبارک دن کے مناسبت سے کرگل کے صدر مقام پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا۔