۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تبریز

حوزہ / ایران کے صوبہ زنجان میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: غدیرخم اور اس کے فلسفہ کو زیادہ سے زیادہ بیان کیا جانا چاہئے تاکہ عالم اسلام "ولایت" کی حقیقت کو اچھی طرح سے جان سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی زنجان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے صوبہ زنجان میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام علی یوسفی نے کہا: حقیقتِ غدیر کو فروغ دینے اور اسے زیادہ سے زیادہ بیان کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: عید الاضحی سے عید غدیر خم تک کے عشرے کو "عشرۂ امامت و ولایت" کہا جاتا ہے اور اس کا بھی ایک خاص فلسفہ ہے۔

صوبہ زنجان میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا: قریب قریب میں دو عیدوں کی موجودگی اور ہم آہنگی اپنے اندر بہت سے مطالب رکھتی ہے۔ اس کی اہمیت اور مقام پر خاص توجہ دی جانی چاہیے۔

حجت الاسلام یوسفی نے کہا: مسئلہ امامت و ولایت پر اہل بیت اور امامیہ کی طرف سے بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور واقعہ غدیر خم کے نشر و اشاعت کے سلسلے میں پیغمبر اکرم (ص) کا پیغام دنیا بھر تک پہنچانا ہم سب کا فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: غدیرخم اور اس کے فلسفہ کو زیادہ سے زیادہ بیان کیا جانا چاہئے تاکہ عالم اسلام "ولایت" کی حقیقت کو اچھی طرح سے جان سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .