حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین عبد الکریم عابدینی نے کہا: میں آپ کو ماہ ذوالحجہ اور اس کے مبارک ایام کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو حج اور ولایت کے دمیان یا حج اور غدیر کے درمیان گہرے رابطے کی نشاندہی کرتی ہیں، یہ کہنا بجا ہوگا کہ حج جب غدیر سے ملتا ہے تو اس میں روح و جان پیدا ہو جاتی ہے، یعنی حج کی بقا اور دوام غدیر پر منحصر ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس سلسلے میں بہت ہی دلچسپ رایتیں موجود ہیں، ان میں سے ایک روایت فضیل بن یسار کی ہے، انہوں نے امام باقر (ع) سے نقل کیا ہے کہ امام (ع) نے لوگوں کو خدا کے گھر کا طواف کرتے ہوئے دیکھا تو امام نے فرمایا کہ مسلمانوں کو حکم دیا گیا کہ وہ خانہ کعبہ کا طواف کریں اور پھر ہمارے پاس آکر اقرار کریں کہ ہم آپ کی ولایت کے تابع ہیں، یعنی آپ کی ولایت میں رہتے ہوئے او ر اقرار ولایت کرتے ہوئے خدا کے گھر کا طواف کر رہے ہیں۔
امام جمعہ قزوین نے کہا: حضرت نے مزید فرمایا کہ یہ طواف کرنے والے ہمارے پاس آئیں اور ہمیں بتائیں کہ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کی ولایت پر عمل کرتے ہیں، یعنی وہ ہمارے لئے اپنے پیار، دوستی، نصرت اور عملی حمایت کا اظہار کریں اور کہیں کہ ہم آپ کے حامی و مددگار ہیں۔
انہوں نے کہا: ہم غدیر پر قائم و دائم ہیں، غدیر کو خدا کے رسول (ص)، ہم غدیر کو پیغمبر اکرم (ص) کی ولایت کا تسلسل سمجھتے ہیں، رسول اکرم (ص) کی ذات تمام نبیوں کی ذات کا خلاصہ ہے، اور غدیر خم رسول خدا (ص) کی پوری زندگی کا خلاصہ ہے، اورر سول اکرم (ص) نے اس خلاصے کو امیر المومنینؑ اور ان کی اولاد پاک کے سپرد کیا ہے۔