۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا: آیت اللہ قزوینی کئی سالوں تک علوم اسلامی کی تدریس میں مشغول رہے ، انہوں نے فقہی میدان میں کام کرنے اور حوزوی مشغولیات کے ساتھ ساتھ مدارس اور خیراتی مراکز کے قیام میں بھی وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے آیت اللہ سید عبد الکریم قزوینی کے انتقال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

جلیل القدر عالم دین آیت اللہ سید عبد الکریم قزوینی (رحمۃ اللہ علیہ) کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

آیت اللہ قزوینی کئی سالوں تک علوم اسلامی کی تدریس میں مشغول رہے ، انہوں نے فقہی میدان میں کام کرنے اور حوزوی مشغولیات کے ساتھ ساتھ مدارس اور خیراتی مراکز کے قیام میں بھی وسیع پیمانے پر سرگرمیاں انجام دیں۔

میں اس غم کے موقع پر حوزہ علمیہ ایران وعراق اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں، اور رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ اس عالم متقی کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .