۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ حسن زادہ آملی

حوزہ/ آپ کی عظمت کے لیے بس یہی جملہ کافی ہے کہ جو انکے استاد جلیل القدر و  عظیم المرتبہ حضرت آیت اللہ علامہ طباطبائی نے انکے بارے میں فرمایا :  حسن زادہ کو سوائے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے کسی نے درک نہیں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسیاستاد علامہ حضرت آیت اللہ حسن زاده آملى ماہر علوم عقلی و نقلی، صاحب علم و عمل، شاخص عظیم تحقیق و تفکیر، حِبر فاخر و بحر زاخر، عَلَم علم و عمل، عالم ریاضیات عالیہ، ہیئت و حساب و ہندسہ، عالم علوم غریبہ ،محقق حقائق الہیہ و اسرار سبحانیہ، مفسّر تفسیر انفسى قرآن فرقان، معلم اخلاق و عرفان،فقیہ زمان، فیلسوف دوراں، حکیم، عارف سالک، شاعر و ادیب متبحر،جناب حسن بن عبداللہ طبرى آملى(حفظہ اللہ تعالى) کہ جو " حسن زادہ" کے نام سے مشہور ہیں۔ 

ان کی عظمت کے لیے بس یہی جملہ کافی ہے کہ جو انکے استاد جلیل القدر و  عظیم المرتبہ حضرت آیت اللہ علامہ طباطبائی نے انکے بارے میں فرمایا : حسن زادہ کو سوائے امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے کسی نے درک نہیں کیا۔

مختصر سوانح حیات

آپ نے ۱۳۴۷ھ قمری مطابق ۱۹۲۹ء میں ابرا میں (جو شہر لاریجان آمل میں واقع ہے) آنکھ کھولی ۔ آپ کا اصلی نام حسن بن عبد اللہ طبری آملی ہے اور حسن زادہ آپکی عرفیت ہے ۔ حوزہ کے مقدماتی علوم اور ان علوم کو جو طلاب کے درمیان رائج ہیں آمل کی جامع مسجد میں حاصل کیا۔ اس عرصہ میں جو چھ سال کا تھا آپ نے آیۃ اللہ مرزا ابوالقاسم فرسیو، آیۃ اللہ غروی ، شیخ احمد اعتمادی ، شیخ ابو القاسم رجائی لتیکوھی، شیخ عزیز اللہ طبرسی اور مرحوم عبداللہ اشراقی سے کسب فیض کیا ۔ اسکے بعد ۲۲ سال کی عمر میں تہران تشریف لے گئے اور متعدد آیات عظام مرزا ابوالحسن شعرانی ، جناب مرزا مہدی الہی قمشہ ای ، جناب شیخ محمد تقی آملی ، میرزا ابوالحسن رفیعی قزوینی ، شیخ محمد حسین فاضل تونی ،مرزا احمد آشتیانی اور سید احمد لواسانی کے محضر مبارک میں زانوئے تلمذ اختیار کیا ۔ ۱۳۴۲ ھ ش میں قم تشریف لائے اور علامہ سید محمد حسین طباطبائی اور انکے بھائی سید حسن طباطبائی اور سید مہدی قاضی طباطبائی سے مستفیض ہوئے اور اسی وقت سے  حوزہ علمیہ قم میں درس و تدریس و بحث و تحقیق وغیرہ میں مشغول رہے۔ آپ کی پہلی کتاب "" تصحیح و اعراب گذاری ونصاب الصبیان "" ہے ۔ آپ سے متعلق کتابوں کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔ تالیف مستقل ، شرح ، حواشی و تعلیقات، دوسروں کی کتابوں و رسالوں کی تصحیح ۔

علامہ حسن زادہ آملی فقہ، فلسفہ، اخلاق، عرفان، حکمت دینی، علم کلام، ریاضیات، نجوم، عربی اور فارسی ادب،ادبیات عرب، علوم طبیعی، طب قدیم، علوم غریبہ و باطنی جیسے علوم و موضوعات پر صاحب تصنیف ہیں۔ البتہ ان کی زیادہ تر تالیفات و افکار قرآنی مرکزیت و محوریت کے ساتھ فلسفہ و عرفان سے تعلق رکھتی ہیں۔


علامہ کے اساتید
آیت اللہ سید مہدی قاضی ( علوم غریبہ)،آیت اللہ سید محمدحسن الہی طباطبایی،آیت اللہ محمدتقی آملی
علامہ آیت اللہ سید محمدحسین طباطبایی،آیت اللہ محمدتقی آملی
آیت اللہ ابوالحسن شعرانی،آیت اللہ محمدحسین فاضل تونی،آیت اللہ مہدی الہی قمشہ ای،آیت اللہ میرزا ہاشم اشکوری،آیت اللہ ابوالحسن رفیعی قزوینی۔

سیاسی نظریات
پیروئے خط امام و  ولایت فقیہ
 
رہبر معظم کے بارے علامہ حسن زادہ کا  کا قول مشہور ہے کہ : 
اپنے کانوں کو رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای  کے فرمودات کی جانب رکھیں کیونکہ رہبر معظم کے کان امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے فرمودات کی جانب ہیں۔

آیت اللہ حسن زاده انقلاب اسلامی کے بارے میں ایک عرفانی تعبیر استعمال کرتے ہوئے فرماتے ہیں انقلاب اسلامی ظہور صغری ہے یعنی انقلاب اسلامی امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کا مقدمہ ہے


علامہ حسن زادہ آملی کی علمی تصانیف

عرفان
الہی نامہ
تصحیح رسالہ مکاتبات
تصحیح و تعلیق تمہید القواعد
تصحیح و تعلیق رسالہ تحفہ الملوک
تصحیح و تعلیق شرح فصوص خوارزمی
تصحیح و تعلیق شرح فصوص قیصری
رسالہ انّہبالحق
رسالہ ای در سیر و سلوک
رسالہ لقاءاللہ
رسالہ مفاتیح المخازن
رسالہ نور علی نور در ذکر و ذاکر و مذکور
شرح طائفہ ای از اشعار و غزلیات حافظ
شرح فصوص الحکم
عرفان و حکمت متعالیہ
قرآن و عرفان و برہان 
کلمہ علیا در توقیفیت اسماء
مشکات القدس علی مصباح الأنس
منشئات
وحدت از دیدگاه عارف و حکیم
ولایت تکوینی
دروس معرفت نفس (۱۵۳ درس در نفس‌شناسی)

فلسفہ
الاصول الحکمیه
الحجج البالغه علی تجرد النفس الناطقه
النور المتجلّی فی الظّهور الظّلّی
ترجمه و تعلیق الجمع بین الرّأیین
ترجمه و شرح سه نمط آخر اشارات
تصحیح و تعلیق شفا
تصحیح و تعلیق اشارات
تقدیم و تصحیح و تعلیق آغاز و انجام
تقدیم و تعلیق راسله اتحاد عاقل به معقول
دررالقلائد علی غررالفرائد
دروس اتحاد عاقل به معقول
رساله اعتقادات
رساله العمل الضابط فی الرّابطی و الرابط
رساله‌ای در اثبات عالم مثال
رساله جعل
رساله رؤیا
رساله مثل
رساله نفس الأمر
رساله نهج الولایه
رساله فی التضّادّ
صد کلمه
عیون مسائل نفس و سرح العیون فی شرح العیون
گشتی در حرکت
گنجینه گوهر روان
معرفت نفس
مفاتیح الأسرار لسلّاک الاسفار
من کیستم
نثرالدّراری علی نظم اللئالی
نصوص الحکم بر فصوص الحکم

کلام
تقدیم و تصحیح و تعلیق رساله قضا و قدر محمد دهدار
تقدیم و تصحیح و تعلیق کشف المراد فی شرح تجرید الاعتقاد
رساله حول الرؤیہ
رسالہ خیر الاثر در رد جبر و قدر
رساله فی الامامہ
فصل الخطاب فی عدم تحریف الکتاب ربّ‌الارباب

تفسیر
انسان و قرآن
تصحیح خلاصه تفسیر المنهج الصادقین

روائی
انسان کامل از دیدگاه نہج البلاغه
تصحیح سه کتاب ابی الجعد، نثراللئالی، طبّ الائمہ
تصحیح نہج البلاغہ
تکمله منہاج البراعہ
رسالهہای در اربعین
شرح ۴۰ حدیث در معرفت نفس
مصادر و مآخذ نہج البلاغہ

رجال
اضبط المقال فی ضبط اسماء الرجال
وجیزه‌ای در ترجمه و شرح زندگی علامه طباطبایی قدس سرّه

فقهی تصانیف 
تعلیقات علی العروه الوثقی
مجیزه‌ای در مناسک حج

ریاضی اور علم ہیئت 
استخراج جداول تقویم
تصحیح و تعلیق اکر مانالاوس
تصحیح و تعلیق الدّر المکنون و الجوہر المصون
تصحیح و تعلیق تحریر اقلیدس
تصحیح و تعلیق تحریر اکر ثاوذوسیوس
تصحیح و تعلیق تحریر مجسطی
تصحیح و تعلیق تحریر مساکن ثاوذوسیوس
تصحیح و تعلیق شرح بیرجندی بر بیست باب
تصحیح و تعلیق شرح بیرجندی بر زیج الغ بیک
تصحیح و تعلیق شرح چغمینی
تعلیقه بر رساله قبله مولی مظفر
دروس معرفت اوفاق
دروس معرفه الوقت و القبلہ
دروس هیئت و ریاضی
رسالهہای پیرامون فنون ریاضی
رسالہای در مطالب ریاضی
رسالہ ظلّ
رسالہ میل کلی
رسالہ تعیین سمت قبله مدینہ
رسالہ تکسیر دائرہ
رسالہ فی الصبح و الشفق
رساله فی تعیین البعد بین المرکزین و الاوج
شرح زیج بہادری
شرح قصیدہ کنوزالاسماء
سی فصل در دائره هندیه

ادبی تصانیف
دیوان اشعار
امثال طبری
تصحیح کلیله و دمنہ
تصحیح گلستان سعدی
تصحیح و اعراب اصول کافی
تعلیقہ بر باب توحید حدیقه الحقیقہ
تعلیقہ بر قسمت معانی مطوّل
دیوان اشعار 
قصیده ینبوع الحیات
مصادر اشعار منسوب بہ امیرالمؤمنین علیه السّلام
تقدیم و تصحیح و تعلیق نصاب الصبیان

آثار متفرقہ
تقدیم و تصحیح و تعلیف خزائن
ده رساله فارسی
کشکول
مجموعه مقالات
مصاحبات
ہزار و یک نکتہ
ہزار و یک کلمہ
رساله رموز کنوز

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .