ہفتہ 29 نومبر 2025 - 15:07
علیگڑھ امامیہ ہال نیشنل کالونی میں بچوں کے لیے قرآنی درس جاری

حوزہ/ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قرآن کریم دین مقدس اسلام کی کتاب، آئین و دستور ہے اور اس امر میں بھی کوئی شک و شبہہ نہیں کہ اس آئین کو فرد اور معاشرے پر نافذ کرنے سے پہلے اس کے مفہوم اور مراد کا سمجھنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ ہال نیشنل کالونی میں بچوں اور بچیوں کے لیے قرآن مجید کی ابتدائی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں مولانا ڈاکٹر سید نوید ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور قرآن حکیم پڑھنے کا طریقہ و سلیقہ، اس کے معنی، مطلب و مفہوم، تعریف، وجہ تسمیہ اور قرآن مجید کیا کہتا ہے، اس کی دینی و دنیوی اہمیت کو وضاحت و فصاحت کے ساتھ بیان کر رہے ہیں۔

علیگڑھ امامیہ ہال نیشنل کالونی میں بچوں کے لیے قرآنی درس جاری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha