حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سر سید اکیڈمی اینڈ کلچرل ایجوکیشن سنٹر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، دہلی کے تعاون سے علم و ادب کے میدان میں عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں اردو زبان و ادب کے فروغ کے پیشِ نظر 9 روزہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا ہے؛ جس میں 52 پبلیشرز اور ڈسٹری بیوٹرز شریک ہیں، جہاں بڑی تعداد میں طلباء، طالبات، اساتذہ، محقیق، مصنف، ادیب اور اردو زبان و ادب میں دلچسپی رکھنے والے حضرات تشریف لا رہے ہیں۔
انگریزی زبان و ادب کے ناقد و شاعر، مصنف، کالم نگار اور سماجی کارکن ڈاکٹر شجاعت حسین نے کتب میلے میں مختلف پبلیشرز کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کتب میلہ صرف کتابوں کی خرید و فروخت کا ذریعہ نہیں، بلکہ یہ علم، مطالعہ، زبان اور خیالات کے فروغ کا ایک طاقتور ذریعہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ قومیں ہی اپنے مستقبل کی خود تعمیر کرتی ہیں، جس میں کتاب کا اہم کردار ہوتا ہے۔
اس کتب میلے کی خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان بھر سے نامور ناشرین اس میں شریک ہیں۔









آپ کا تبصرہ