بدھ 3 دسمبر 2025 - 14:03
مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے ماہر منصوبہ ساز مسعود حسین کا علیگڑھ کا دورہ

حوزہ/ سابق چیرمین، آبی کمیشن، منسٹری آف آبی وسائل، گورنمنٹ آف انڈیا، نئی دہلی، روح رواں برائے ابتدائی مقصد کی ترتیب اور اس کے ذریعہ حصول عظیم و مثالی ملازمت، علم دوست، محب قوم و ملت، منصوبہ ساز، مناسب و مفید منصوبوں کو نافذ کرنے والے، سماجی مسائل کے مبصر، شوقین کاری، معاون و مددگار طلباء و طالبات اور انسان دوست محترم سید مسعود حسین صاحب نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور سوپر 72 کوچنگ اینڈ گائیڈنس کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی کے شعبۂ انجینئرنگ، میڈیکل اور لاء فیکلٹی کے طلباء و طالبات کو اپنے اپنے میدان میں کامیابی کی راہوں سے روشناس کروایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق چیرمین، آبی کمیشن، منسٹری آف آبی وسائل، گورنمنٹ آف انڈیا، نئی دہلی، روح رواں برائے ابتدائی مقصد کی ترتیب اور اس کے ذریعہ حصول عظیم و مثالی ملازمت، علم دوست، محب قوم و ملت، منصوبہ ساز، مناسب و مفید منصوبوں کو نافذ کرنے والے، سماجی مسائل کے مبصر، شوقین کاری، معاون و مددگار طلباء و طالبات اور انسان دوست محترم سید مسعود حسین صاحب نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور سوپر 72 کوچنگ اینڈ گائیڈنس کا دورہ کیا۔ یونیورسٹی کے شعبۂ انجینئرنگ، میڈیکل اور لاء فیکلٹی کے طلباء و طالبات کو اپنے اپنے میدان میں کامیابی کی راہوں سے روشناس کروایا۔

اس انٹر ایکٹو پروگرام کے تحت تقریباً 900-800 طلباء و طالبات موجود رہے۔ ان لوگوں کو مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے طریقے و سلیقے سے آگاہ کیا۔ محترم مسعود حسین صاحب نے جذبہ و امنگوں میں اضافہ کیا، مفید مشورے دئیے اور کہا کہ آپ کے لیے متعدد راہیں ہموار ہیں۔ آپ لوگ اعتماد، منصوبہ بندی، دلچسپی و سنجیدگی سے مطالعہ کریں، مسابقتی امتحانات میں بیٹھیں اور کامیابی حاصل کریں۔

محترم مسعود حسین صاحب سپر 72 کوچنگ اینڈ گائیڈنس بھی گئے اور وہاں بانی و ڈائریکٹر ڈاکٹر سید وصی حسن جعفری صاحب سے ملاقات میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ڈاکٹر جعفری صاحب نے طلباء کی میڈیکل اور انجینئرنگ میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور مشورہ دیا کہ آپ بھی اپنے سینٹر پر طلباء کے ساتھ انٹر ایکٹو پروگرام منعقد کریں جس سے انہیں بھی مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ و نکھار پیدا کرنے کے ٹپس سے آشنا کروایا جائے جس پر ڈاکٹر جعفری نے رضامندی ظاہر کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha