جمعہ 28 نومبر 2025 - 07:33
قرآن مجید مکمل دستور زندگی و بندگی ہے جس میں تفکر و تدبر کی ضرورت ہے: مولانا جنان اصغر مولائی

حوزہ/ مجالس چہلم برائے ایصال ثواب مرحومہ احمدی بانو اہلیہ صدرالعلماء مولانا مسرور حسن مجیدی قمی طاب ثراہ کا انعقاد۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو مبارکپور(اعظم گڑھ)/ قرآن مجیدمکمل دستور زندگی و بندگی ہے جس میں تفکر و تدبر کی ضرورت ہے قرآن مجید کا محض رٹ لینا اور پڑھ دینا کافی نہیں ہے ،قرآنی علوم سے استفادہ کرنا لازمی ہے۔ قرآن اپنے ماننے والوں کی فکر، کردار اور معاشرے کی تعمیر میں رہنمائی کرتا ہے۔ یہ صرف تلاوت کرنے والی کتاب نہیں ہے، بلکہ یہ زندگی کے تمام نشیب و فراز اور مشکلات کا حل بیان کرتی ہے۔

قرآن مجید مکمل دستور زندگی و بندگی ہے جس میں تفکر و تدبر کی ضرورت ہے: مولانا جنان اصغر مولائی

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام مولانا جنان اصغر مولائی دہلی نے بتاریخ ۲۷؍نومبر بروز بدہ بوقت ۱۰؍بجے دن بمقام امامباڑہ حسینیہ محلہ پرانی بستی بکھری مبارکپور مرحومہ احمدی بانو بنت اقبال حسین مرحوم اہلیہ حجۃ الاسلام والمسلمین صدرالعلماء مولانا مسرور حسن مجیدی واعظ قمی طاب ثراہ کے ایصال ثواب کی غرض سے منعقدہ مجلس چہلم کو خطاب کے دوران کیا۔

قرآن مجید مکمل دستور زندگی و بندگی ہے جس میں تفکر و تدبر کی ضرورت ہے: مولانا جنان اصغر مولائی

مولانا نے مزید فرمایا کہ قرآن علم کا خزانہ ہے مگر دشمنان قرآن کی ہردور میں یہ کوشش رہی ہے کہ انسان قرآنی علوم سے مالامال نہ ہوں تاکہ ان کو غلام بنایا جا سکے اور ان پر حکومت کی جا سکے۔اس کی مثال ہردور میں مل جائے گی کہ جوقوم قرآن میں تفکر و تدبر کرتی تھی اور اس پر عمل کرتی تھی وہ کبھی بھی کسی سپر پاور سے نہ ڈرتی تھی نہ اس کی غلا می کرتی تھی۔آج بھی آپ کے سامنے ایران کی تازہ مثال ہے جس نے قرآن و اہل بیت کی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے کو اپنا مقصد حیات قرار دیا تو دیکھئے پوری دنیا نے اس کی طاقت کا لوہا مان لیا۔اور عربوں نے قرآن سے عدم توجہی کا مظاہرہ کیا تو سب کچھ ہوتے ہوئے ذلیل و خوار ہیں۔یاد رہے کہ تہنا قرآن کافی نہیں ہے جب تک کہ اہل بیتؑ کے دامن سے بھی متمسک نہ ہوں کیانکہ اہل بیت کے گھر میں بولی جانے والی زبان کو قرآن کہتے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ جناب فاطمہ کی کنیز فضہ نے بیس سال تک صرف قرآن سے کلام کیا تھا ۔آخر میں مولانا نے جناب فاطمہ زہرا کے مصائب بیان کئے جسے سن کر سامعین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

قرآن مجید مکمل دستور زندگی و بندگی ہے جس میں تفکر و تدبر کی ضرورت ہے: مولانا جنان اصغر مولائی

واضح رہے کہ اس سلسلہ کی پہلی مجلس ۲۶؍ نومبر کو بوقت آٹھ بجے شب منعقد ہوئی تھی جس میں حجۃ الاسلام مولانا سید عزادار حسین الٰہ آبادی لکھنؤ نے خطاب فرمایا تھا۔

اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور،مولانا حسن اختر عابدی،مولانا فیروز عباس،مولانا عرفان عباس،مولانا احسان عباس،مولانا خادم حسین خیر آبادی،مولانا اقتدار حسین،مولانا جواد حیدر کربلائی،مولانا عزادار حسین لکھنؤ،مولانا ڈاکٹر علی ریحان ترابی،ڈاکٹر سلمان اختر،جناب ظفرالحسن ایڈوکیٹ گھوسی سمیت کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha