حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ آیت الله خامنہ ای بھیک پور بہار ہندوستان میں ہر سال کی طرح امسال بھی ولایت فقیہ کانفرنس کا بیسواں دور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔
مولانا سید علی رضوی نے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ولایتِ فقیہ کی سخت ضرورت ہے قوم کی بھلائی اسی میں ہے کہ اس عنوان کی ضرورت کا ہمیشہ پاس رکھا جائے۔
بانی ادارہ حجت الاسلام مولانا سید شمع محمد رضوی نے کہا کہ حوزہ فقہ روایت کے ساتھ معاصر فقہ کے مباحث کی توسیع جدید قوانین سے تدبیر اور ضروریات کے مطابق علمی و فقہی جواب دہی کا ہمیشہ محتاج رہا ہے، تاکہ معاشرے کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے قم کے علمی مراکز پر ایک خاص توجہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کہنا یہ چاہتے ہیں کہ حوزہ جب تک مضبوط نہیں ہوگا اس وقت تک فقہ اور فقاہت پر توجہ نہیں دی جا سکتی اور اس کے لیے تشکیلاتی پروگرام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی مدارس میں اساتذہ کو کوشش کرنی چاہیے کہ طالب علم عزیز کو علمی مراکز کے بعض ترقی ادوار اور بعض تنزلی کی وجہ کو جان سکیں، تاکہ کا اس عنوان سے قوی اور کمزور نکات پر ہمیشہ توجہ رہے۔
مولانا سید شمع محمد رضوی نے کانفرنس کا اہتمام کرنے والے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں نوجوان نسل میں دینی تعلیم و تربیت کا فروغ بہت اہم ہے اور یہ ایک پایہ دار خدمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نظریۂ ولایتِ فقیہ پیش کر کے امام خمینی نے وہ بنیادی کام انجام دیا کہ جسے اہل نظر کبھی فراموش نہیں کرسکتے ولایت فقیہ کے تشکیلاتی امور کو اس طریقے سے سجایا کہ معاشرے میں جو بھی (عدم توجہ) کتاب رہ چکی تھی اس اہم کتاب کو پوری دنیا میں پیش کیا۔
حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای میں منعقدہ ولایتِ فقیہ کانفرنس سے دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا اور ولایت فقیہ کی اہمیّت پر روشنی ڈالی۔









آپ کا تبصرہ