جمعہ 12 دسمبر 2025 - 16:03
دربار شاہ ولایت ہندوستان میں عظیم الشان جشنِ فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کا انعقاد

حوزہ/ محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) ہندوستان میں دختر رسول اکرم، زوجہ علی مرتضیٰ علیہ السلام، حسنین علیہما السلام کی والدہ گرامی بتول، عذرا،راضیہ، مرضیہ، خاتون جنت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہ کی ولادت کی مناسبت سے جشنِ زہراء کے عنوان سے ایک محفلِ منقبت منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) ہندوستان میں ماسٹر قائم رضا مرحوم کے مکان پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ہونے والی اس محفل کی صدارت مولانا ڈاکٹر شہوار نقوی نے کی، جبکہ اسٹیج پر مولانا ڈاکٹر کوثر مجتبیٰ، مولانا عمران ترابی اور استاد شاعر نوشہ امروہوی موجود تھے۔

محفلِ منقبت کی نظامت میزبان ماسٹر ندیم رضا نے کی۔

محفل میں شہر کے مدعو شعرائے کرام نے خاتون جنت بی بی زہراء کی شان میں کلام پیش کرکے ان سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔

علمائے کرام نے سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

دربار شاہ ولایت ہندوستان میں عظیم الشان جشنِ فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کا انعقاد

دربار شاہ ولایت ہندوستان میں عظیم الشان جشنِ فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha